Express News:
2025-09-28@01:21:30 GMT

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

کراچی:

مختلف عوامل کے باعث آج زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری معاشی اصلاحات سے مالیاتی استحکام سے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی صلاحیت ملنے، ترسیلات زر کی آمد میں اضافے اور بیرونی دنیا کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری دلچسپی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافے سے معیشت پر اعتماد مضبوط ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ مثبت سینٹیمنٹس کے باعث کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

موڈیز کی جانب سے پاکستان کی آؤٹ لک کو "مستحکم" قرار دیے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 44پیسے کی کمی سے 281روپے 97پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔

 لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19پیسے کی کمی سے 282روپے 22پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی سے 284روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ مستحکم زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی نظم و ضبط  کی بدولت ریٹنگ اپ گریڈنگ کا باعث بنی ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں پیشرفت پر عالمی اداروں کی مثبت رائے سامنے آئی ہے جبکہ جاری اصلاحات پروگرام نے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں ڈالر ڈالر کی

پڑھیں:

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرارہے،ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بارایک لاکھ 60ہزارپوائنٹس کی حدعبورکر گیا۔کاروباری ہفتے کے ٓخری سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، گیارہ سوسے زائدپوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈانڈیکس بلند ترین سطح پرپہنچ  گیا-

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ناصر شاہ
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، فی تولہ نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟
  • برطانیہ کی پاکستان میں آئی پی اصلاحات کے نفاذ کیلئے مطالبے کی تائید
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
  • 7 ارب ڈالر قرض پروگرام، آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
  • سات ارب ڈالر کا پروگرام؛ آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا
  • 7 ارب ڈالر کا پروگرام؛ آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا