زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
کراچی:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 37 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 79 کروڑ93لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 41 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے ذخائر بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قطر اور سعودیہ کا شام کے لیے 89 ملین ڈالر امداد کا اعلان
قطر اور سعودی عرب نے شام کے لیے یو این ڈی پی کے ساتھ 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔
فنڈز کا مقصد شام میں بنیادی عوامی خدمات کا تسلسل یقینی بنانا ہے، قطر و سعودی فنڈز کے ذریعے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
مئی میں بھی قطر اور سعودی عرب نے شام کے سرکاری ملازمین کے لیے مالی تعاون کیا تھا۔
اپریل میں دونوں ممالک نے شام کے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر ورلڈ بینک کے واجبات ادا کیے تھے۔
Post Views: 1