مداحوں نے ٹام کروز کی بیٹی کو والد کی ہمشکل قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی سابقہ اہلیہ اور ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہولمز کی نئی فلم ٹریلوجی "ہیپی آورز" کی شوٹنگ کے دوران ٹام اور کیٹی کی بیٹی سوری کروز کو نیو یارک سٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔
ٹام کروز کی 19 سالہ بیٹی سوری کروز کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان کی خوبصورتی پر مداح بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹام کا چائلڈ ورژن اور والد کی ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Just Jared (@justjared)
مداحوں کا کہنا ہے کہ ٹام کروز کی بیٹی کو بھی ہالی ووڈ میں انٹری دینی چاہیئے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ سوری کی مسکراہٹ بلکل ٹام پر گئی ہے وہ اپنے والد کی طرح بےحد خوبصورت ہیں۔
یاد رہے کہ کیٹی ہولمز اور ٹام کروز کی بیٹی سوری 2006 میں پیدا ہوئی تھی جبکہ کیٹی اور ٹام کی 2012 میں طلاق ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ ان دنوں افواہویں گردش کر رہی ہیں کہ ٹام ساتھی اداکارہ انا ڈی آرمس کو ڈیٹ کر رہے ہیں ان دونوں کو کئی مرتبہ ایک ساتھج دیکھا گیا ہے جبکہ ان کی سابقہ اہلیہ کیٹی ہولمز بھی اپنے ساتھی اداکار کیساتھ تعلقات میں ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹام کروز کی کی بیٹی
پڑھیں:
کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی دونیتھ ویلالاگے سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان سلمان آغانے سری لنکن کرکٹر دونیتھ ویلالاگے سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
تفصیلات کے مطابق اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ ممبر سلمان نصیر نے چیئرمین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی کی طرف سے اظہار افسوس کیا۔
کپتان سلمان علی آغا، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دونیتھ ویلالاگے سے اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر سی او او پی سی بی سمیر احمد سید بھی موجود تھے۔
کپتان سلمان علی آغا نےاس مشکل وقت میں دونیتھ ویلالاگے کی ہمت بندھائی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے سےانکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ ممبر سلمان نصیر نے چیئرمین پی سی بی و صدر اے سی سی محسن نقوی کی طرف سے اظہار افسوس کیا
کپتان سلمان علی آغا، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے… pic.twitter.com/B4BZGl7FVQ
یاد رہے کہ دونیتھ ویلالاگے کے والد کا چند روز قبل سری لنکا میں انتقال ہوا تھا۔