اپنے مذمتی بیان میں عزاداری ونگ بلوچستان کے صدر ذاکر حسین نے مطالبہ کیا کہ جلوسِ عزاداری چہلم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، مذہبی رسومات کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان عزاداری ونگ کے صدر ذاکر حسین کا کہنا ہے کہ ضلع صحبت پور بلوچستان کے صدر مقام صحبت پور سٹی میں انتظامیہ کی جانب سے چہلمِ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کے جلوس عزا کو روکنے کی شدیدمذمت کرتے ہیں، صحبت پور کا جلوس روایتی اور قدیمی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں ذاکر حسین نے کہا کہ اربعین حسینیؑ کے جلوس عزا ناصرف ہماری دینی و تاریخی روایات کا حصہ ہیں بلکہ امن، ایثار، بھائی چارے اور حق کی سربلندی کی علامت بھی ہیں، جلوسِ عزاداری کو روکنا مذہبی آزادی اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

صوبائی صدر عزاداری ونگ نے متعلقہ حکام مطالبہ کیا کہ جلوسِ عزاداری چہلم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، مذہبی رسومات کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور اس اقدام کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی قربانی انسانیت کے ہر دور کیلئے ایک روشن مثال ہے اور اس کی یاد منانے کا حق کسی سے نہیں چھینا جا سکتا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ذاکر حسین

پڑھیں:

ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا

پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025 میں سلور اور برنز میڈلزجیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق  کویت میں منعقدہ ایشائی مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ برانر میڈل اپنے نام کیا ، وہ چار مرتبہ عالمی چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

عالمی چیمپئین شپ 2023 میں قومی ٹیم کے رکن اور ایشین چیمپئین شپ 2025 میں قومی اسکواڈ  کا حصہ بننے والے 21سالہ  امام ہارون اولمپک ٹریپ  ایونٹ میں تیسرے نمبر پر رہے اور برانزمیڈل حاصل کیا۔

تیسرے قومی شوٹر پاکستان آرمی کے فرخ ندیم مشترکہ طور پر چھٹی پوزیشن پر آنے کے بعد شوٹ آوٹ مقابلے میں  ناکام رہنے کے سبب فائنل مرحلہ میں جگہ نہ بنا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • 804 تسبیح والا آئیگا اور ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری
  • ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری سے تحریک تحفظ آئین سے متعلق خصوصی گفتگو
  • “ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا” نور الحق قادری
  • 804 تسبیح والا آئے گا اور تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری
  • پنجاب میں سیکیورٹی خدشات برقرار،دفعہ 144 میں مزید7 روز کی توسیع
  • یاسین ملک کی جان بچانے میں مدد کی جائے‘ مشال ملک کا ٹرمپ کوخط
  • ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا
  • دیگر صوبوں کو ترقی، بلوچستان کو آپریشن دینا زیادتی ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
  • عوامی نیشنل پارٹی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے متنازع بیان کی شدید مذمت
  • سلامتی کونسل : پاکستان کی سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی شدید مذمت