متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی اور قائد الطاف حسین نے 47 سالہ جدوجہد کے بعد اپنی سیاسی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے تمام کارکنوں کو تحریک سے وفاداری کے حلف سے آزاد کرنے کا اعلان کردیا۔

دنیا بھر بشمول پاکستان کے جنرل ورکرز اجلا س سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اب اپنی مرضی سے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ’کارکن اپنے حلف سے آزاد ہیں، وہ جہاں چاہیں، جس جگہ چاہیں، جس کسی بھی سیاسی پارٹی کوجوائن کرناچاہیں اسے جوائن کرنے میں آزاد ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں:

الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے تمام محروم طبقات، خصوصاً مہاجر عوام کے حقوق کے لیے بغیر کسی وقفے کے دن رات جدوجہد کی مگر ہزاروں کارکنوں کی قربانیوں، جبری گمشدگیوں، قید و بند اور جلاوطنی کے باوجود وہ نہ تو پاکستان کے فرسودہ نظام کو بدل سکے اور نہ ہی مہاجر قوم کو ان کے حقوق دلا سکے۔

الطاف حسین نے بتایا کہ ان کے اپنے خاندان کو بھی جانی و مالی نقصانات کا سامنا رہا، 1995 میں ان کے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا، جبکہ دیگر قریبی رشتہ دار گرفتاریوں، تشدد اور جلاوطنی کا شکار ہوئے۔ ’ میرے باقی بہن بھائیوں میں بھی کوئی ایسا باقی نہ بچاتھا کہ جسے گھروں پرمسلسل چھاپے پڑنے کے بعد دیار غیر میں پناہ نہ لینی پڑی ہو۔‘

مزید پڑھیں:

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ تمام تحریکی ساتھیوں بشمول سابقہ رابطہ کمیٹی، کنوینر،ڈپٹی کنوینر، تمام تحریکی کارکنوں کو اس حلف سے جو انہوں نے تحریک اور ان سے وفاداری کا اٹھایاتھا آزاد کرتے ہیں۔ ’میں جب تک زندہ ہوں، حقوق کے حصول کے لیےچلائی جانے والی تحریکی جدوجہد کو سوشل میڈیا کے توسط سے جاری رکھوں گا، کامیابی یاناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الطاف حسین ایم کیو ایم جنرل ورکرز حلف سیاسی ناکامی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الطاف حسین ایم کیو ایم حلف سیاسی ناکامی الطاف حسین حلف سے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق  ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 پی ٹی آئی کارکنان دھرنے کے حوالے سے کانفرنس کررہےتھے۔ پولیس چھاپے پر پی ٹی آئی کارکنان بینرز اور ڈنڈوں سے لیس تھے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے اشتعال انگیز نعرے بازی شروع کردی۔

مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان 14 اگست کو دھرنے میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان نے مزاحمت کی اور دھاوا بول دیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہیدِ قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی (رح) کی 37ویں برسی
  • پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
  • پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
  • موضوع: شہیدقائد عارف حسین  الحسینی اور راہ مقاومت
  • قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی برسی کے موقع پر مجلس عزا
  • ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، اسپتال منتقل
  • بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی لندن میں ایک بار پھر طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
  • ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ خراب، ہسپتال منتقل
  • 15 اگست چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سندھ میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان