ایشیا کپ کیلئے بھارت کو متبادل کپتان کی فکر لاحق ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
کراچی:
ایشیا کپ ٹی 20 ایونٹ میں سوریا کمار یادیو کی عدم دستیابی پر بھارت کو متبادل کپتان کی فکر لاحق ہوگئی۔
سوریا کمار یادیو نے حال ہی میں جرمنی میں ہرنیا کی سرجری کروائی ہے، وہ سردست بنگلورو کے سینٹر آف ایکسیلنس میں ری ہیبلی ٹیشن کررہے ہیں۔
توقع ہے کہ سوریا کمار ایشیا کپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے لیکن اگر وہ آئندہ ماہ یواے ای میں شیڈول ایشیائی شوپیس ایونٹ تک مکمل فٹ نہیں ہوئے تو بھارت کو کسی دوسرے پلیئر کو قیادت سونپنا پڑے گی۔
اس لیے متبادل قیادت کے لیے دیگر ناموں پر غور بھی جاری ہے، ایسے میں شبمن گل، اکشر پٹیل اور ہارڈک پانڈیا کے نام سامنے آئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل بھارتی ٹی 20 اسکواڈ کا باقاعدہ حصہ نہیں ہیں، انھیں گزشتہ 3 مختصر فارمیٹ کی سیریز میں نہیں کھلایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ: پاکستان کے محمد آصف کا چینی کھلاڑی کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز
چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری ورلڈ گیمز اسنوکر مقابلوں میں پاکستان کے کھلاڑی محمد آصف نے اپنے گروپ کے پہلے میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دے دی۔
محمد آصف نے بیسٹ آف تھری سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی، جہاں انہوں نے پہلا فریم 79-50 اور دوسرا فریم 77-24 کے اسکور سے اپنے نام کیا۔
اب محمد آصف کل اپنے دوسرے میچ میں جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر وداو کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
ورلڈ گیمز میں مینز اسنوکر کے مجموعی طور پر 12 کھلاڑی چار گروپس میں تقسیم کیے گئے ہیں، جن میں سے ہر گروپ سے 2 بہترین کھلاڑی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فاتحانہ آغاز محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ