میڈونا کی پوپ سے اپیل؛ اس سے قبل بہت دیر ہوجائے، غزہ کے بچوں کو بچائیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ میڈونا نے پوپ آف ویٹیکن پوپ لیو سے غزہ کا دورہ کرنے اور جنگ سے متاثرہ بچوں کے لیے امدادی راستے کھلوانے کے لیے کردار ادا کرنے اپیل کی ہے۔
موسیقی کی دنیا کی 66 سالہ اسٹار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمارے درمیان وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں کوئی غزہ جانے سے روک نہیں سکتا۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اب مکمل طور پر انسانی امداد کے دروازے کھلوانے ہوں گے تاکہ غزہ کے معصوم بچوں کو بچا سکیں۔ اب ہمارے پاس وقت نہیں بچا ہے۔
امریکی گلوکارہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اپنے بیٹے روکّو رچی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر غزہ میں کام کرنے والی امدادی تنظیموں کو عطیات دیں گی۔
Politics Cannot affect Change.
Only consciousness Can. Therefore I am Reaching out to a Man of God.
Today is my Son Rocco’s birthday.
I feel the best gift I can give to him as a Mother - is to ask everyone to do what they can to help save the innocent children caught in the… pic.twitter.com/y2B3BsXAMt — Madonna (@Madonna) August 11, 2025
انھوں نے مزید لکھا کہ بطور ماں، میرے لیے یہ سب سے خوبصورت تحفہ ہوگا کہ میں دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کروں کہ وہ غزہ کے بچوں کی مدد کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق کردار ادا کریں۔
میڈونا کے اس پیغام پر عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت اور امن کی بات کرنا آج کے دور میں بہت ضروری ہے۔ میڈونا، آپ کی ہمدردی اور متاثرہ بچوں کے ساتھ یکجہتی بہت معنی رکھتی ہے۔
میڈونا کی اس اپیل پر موجودہ پوپ لیو کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم انھوں نے متعدد بار اپیل کی ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کو یقینی بنانے اور طاقت کے استعمال گریز کیا جائے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور مفتی اعظم کی عوام سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل
ریاض:سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے سعودی عوام سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کردی۔
سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں بارش کی کمی کے باعث 13 نومبر کو ملک بھر میں نماز استسقا کی ادائیگی کی اپیل کی گئی ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ شہریوں کو توبہ و استغفار کی تاکید کریں، سعودی عوام اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جائیں، ملازمین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کریں اور عوام سے خیرات اور ان کی مدد بھی کریں۔
مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے کہا کہ سعودی عوام 13 نومبر کو عام لباس میں نماز استسقا ادا کریں۔