محبوبہ مفتی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کسانوں کے نقصان کا ذمہ دار کون ہے، کیا انکے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے کوئی پیکیج دیا جائیگا، کیا کسانوں کے قرضے معاف ہونے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے آنے والے اسمبلی اجلاس میں پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے غلط استعمال پر بحث کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کشمیر میں سیاحت اور باغبانی کی صنعت کو پہنچے نقصان پر بھی خصوصی بحث کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی ماہِ ستمبر کے اوائل سے بند سرینگر جموں قومی شاہراہ کو پوری طرح بحال نہ کئے جانے پر بھی حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں شاہراہ کی بندش کے باعث باغبانی کے شعبے کو پہنچے نقصان پر بات ہونی چاہیے۔ عمر عبداللہ نے شاہراہ بند ہونے کے 20 دن بعد نتن گڈکری کو فون کیا۔ یہ کال پہلے کیوں نہیں کی گئی۔

محبوبہ مفتی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کسانوں کے نقصان کا ذمہ دار کون ہے، کیا ان کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے کوئی پیکیج دیا جائے گا، کیا کسانوں کے قرضے معاف ہوں گے۔ ان باتوں پر اسمبلی میں بحث ہونی چاہیئے۔ معراج ملک پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے حوالہ سے محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگرچہ عمر عبداللہ کی حکومت کے دائرہ کار میں پی ایس اے کو ختم کرنا شامل نہیں، لیکن آئندہ اجلاس میں اس پر تفصیلی بحث کی جا سکتی ہے۔ محبوبہ مفتی کے مطابق اگر ایک ایم ایل اے معراج ملک کو غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر پی ایس اے کے تحت بند کیا جا سکتا ہے تو عام لوگوں پر آپ تصور کر سکتے ہیں کہ کس طرح کے الزامات لگتے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کی حکومت کو چاہیئے کہ وہ ان غریب قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کرے جو اپنی حراست کو چیلنج کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ عمر عبداللہ نے معراج ملک کو "پی ایس اے" حراست کے خلاف قانونی مدد دینے کی پیشکش کی تھی۔ معراج ملک کو اس مدد کی ضرورت نہیں، لیکن عمر عبداللہ کو چاہیئے کہ وہ جموں و کشمیر کے غریب قیدیوں کو یہ مدد فراہم کریں۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ وزیراعلٰی کو قید میں موجود آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کے لئے بھی آواز بلند کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا "میں یہ نہیں کہہ رہی کہ وہ یاسین ملک کا کیس لڑیں لیکن اس شخص نے 1994ء سے لیڈروں اور افسران کی یقین دہانی پر تشدد کا راستہ ترک کیا۔ اس نے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کیں، پاکستان گیا اور آئی بی (انٹیلیجنس بیورو) کی ہدایت پر حافظ سعید سے بھی ملا۔

محبوبہ مفتی کے مطابق یہ صرف یاسین ملک کا معاملہ نہیں ہے بلکہ حکومت اور افسران کے دیے گئے وعدے کا معاملہ ہے، اگر ہم اس وعدے کی پاسداری نہیں کریں گے تو یہ جموں و کشمیر کے لئے اچھا نہیں، ملک کے لئے اچھا نہیں اور عالمی سطح پر بھی اچھا نہیں ہوگا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور سابق را کے سربراہ اے ایس دُلت کو یاسین ملک کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی 85 صفحات پر مشتمل حلف نامے میں کئے گئے دعوؤں پر بات کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے دو لوگ ابھی زندہ ہیں جو ملک کے دعووں سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجیت ڈوبھال اور دُلت پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بات کریں، آپ نے ایک عسکری رہنما کو ہتھیار چھوڑ کر گاندھیائی راستہ اپنانے پر آمادہ کیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ کے نقصان کا کسانوں کے معراج ملک یاسین ملک پی ایس اے کے لئے

پڑھیں:

کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار

پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔

ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا