سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کوجاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال کی خبر نہایت رنج و الم کے ساتھ سنی گئی۔
(جاری ہے)
وہ دینِ اسلام کے عظیم خادم، علم و تقوی کے پیکر اور امت کے لیے ایک روشن مینار تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کی علمی خدمات اور نصائح ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، ان کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور پوری امتِ مسلمہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔