یمن کی سعودی اتحاد کو اندرونی معاملات میں مداخلت پر وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبے فتنہ اور افراتفری پھیلانے کے لیے بنائے گئے ہیں، یہ ہتھکنڈے درحقیقت یمن کو فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت سے روکنے میں امریکا اور برطانیہ کی واضح ناکامی کے بعد ایک متبادل کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دشمن پر فریب نعروں کا استعمال کرتے ہوئے، ملک کی تقسیم اور انتشار پھیلانے کے لئے سازشوں اور خفیہ مںصوبوں کا اجرا کرنا چاہتا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ منصوبے فتنہ اور افراتفری پھیلانے کے لیے بنائے گئے ہیں، یہ ہتھکنڈے درحقیقت یمن کو فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت سے روکنے میں امریکا اور برطانیہ کی واضح ناکامی کے بعد ایک متبادل کوشش ہے۔
یمنی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مجرمانہ کارروائیاں اس وقت کی جا رہی ہیں جب ہمارے ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے اور جارحیت کے باوجود صیہونی حکومت فلسطینی عوام کی حمایت سے یمن کی طرف سے ہونیوالی فوجی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ یمن کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں اپنے اندرونی معاملات میں سعودی اتحاد کی مداخلت کی مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال امریکی اور صیہونی دشمنوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اپنے ایجنٹوں کو استعمال کرتے ہوئے ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی اور اس مقصد کے لیے کرائے کے فوجیوں اور غداروں پر بھاری رقم خرچ کی، ان رقوم کو کرائے کے فوجیوں پر خرچ کرنے کا مقصد کچھ قومی مواقع کو غلط استعمال کرنے اور انہیں افراتفری پھیلانے اور ملکی یکجہتی کو نشانہ بنانے کے پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک سے بھاری مقدار میں چرس برآمد
پشاور:اے این ایف نے خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر پختونخوا ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ ڈسٹرکٹ خیبر کی ایک ڈمپنگ سائٹ پر پتھریلی چٹانوں میں چھپائی گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق یہ منشیات باڑہ کے بدنام زمانہ ڈی ٹی او گروہ کی تھیں جو آفریدی قبیلے کے معروف منشیات اسمگلروں پر مشتمل ہے۔ اسمگلرز رات کی تاریکی میں یہ منشیات پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اے این ایف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقام پر چھاپہ مارا اور 144 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔