وزیراعظم سے صدر ورلڈ بینک کی ملاقات، اصلاحات اور پائیدار ترقی کیلیے بھرپور تعاون کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے خاص طور پر کوویڈ 19 اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ورلڈ بینک کو تیز تر اور زیادہ موثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا جس میں وسائل کو متحرک کرنے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، نجکاری اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اصلاحاتی ایجنڈے نے پاکستان کو میکرو اکنامک استحکام کی طرف گامزن کیا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جبکہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دیا۔
انہوں نے ورلڈ بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (2026-2035) کی بھی تعریف کی، جس کے تحت عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 بلین امریکی ڈالر کا تاریخی اور بے مثال وعدہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اس کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کے حوالے سے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر ورلڈ بینک نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے تعاون کے حوالے سے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے اقتصادی اصلاحات کے فروغ اور سی پی ایف کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے طویل مدتی و پائیدار اقدامات کے لیے مسلسل تعاون بڑھانے میں بینک کے پرزور عزم کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا اعادہ کیا کے حوالے سے پاکستان کے نے پاکستان ورلڈ بینک بینک کے عزم کا کے لیے
پڑھیں:
ترک وزیر داخلہ کی وزیراعظم، محسن نقوی سے ملاقاتیں: دہشت گردی، انسانی سمگلنگ کیخلاف ورکنگ گروپ پر اتفاق
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی و منشیات، پولیس کی تربیت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تجارت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں پاک ترک دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری امن مذاکرات میں سہولت کاری پر ترکیہ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر داخلہ نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے سرکاری دورے پر آمد پر جمہوریہ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے ملاقات میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کیلئے تہنیتی پیغام دیا۔ وزیراعظم نے اہم امور پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہوئے استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری امن مذاکرات میں سہولت کاری کا کردار ادا کرنے پر ترکیہ کی قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ترک وزیر داخلہ نے اپنی اور ترک وفد کی بہترین مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ترک صدر ایردوان کی جانب سے وزیراعظم کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس کے اشتراک اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی ہمراہ پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کو سلامی پیش کی۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہداء پر حاضری دی، یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ پہاڑی سلسلے کا نظارہ کیا۔ دونوں وزراء داخلہ نے ون ٹو ون وفود کی سطح پر ملاقات کی انسداد دہشتگردی منشیات انسانی سمگلنگ، بارڈر سکیورٹی سائبر کرائمز کوسٹ گارڈ پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون مزید فعال کرنے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ورکنگ گروپ ہر سال چار مرتبہ ملاقات کرے گا۔ دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی ترکیہ سے الگ نہیں ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت فٹ بال سمیت تمام کھیلوں میں نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشین فٹ بال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے حکومت کے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات پر روشنی، وزیر اعظم نے پاکستان میں فٹ بال کی ترقی، اسے خطے میں فٹ بال کے کھیل کے حوالے سے ایک اہم مرکز اور ایک خودمختار و میرٹ پر مبنی فٹ بال فیڈریشن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ نے اپنی بے مثال میزبانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے اے ایف سی کے تعاون کا اعادہ کیا۔