دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کیے جانے کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کے بائیکاٹ اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی مہم زور پکڑ گئی ہے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکڈونلڈز اور کوکا کولا سے لے کر ایمازون اور ایپل تک امریکی کمپنیوں کو بھارت میں بائیکاٹ کی اپیلوں کا سامنا ہے کیونکہ کاروباری شخصیات اور وزیر اعظم نریندر مودی کے حامی امریکی محصولات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکا مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں.

(جاری ہے)

دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بھارت امریکی برانڈز کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے جو تیزی سے اپنے کاروبار کو ان خوشحال صارفین تک بڑھا رہے ہیں جو عالمی برانڈز کو ترقی کی علامت سمجھتے ہیں بھارت میٹا کے واٹس ایپ کا سب سے بڑا صارف ملک ہے اور ڈومینوز کے یہاں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ریستوران ہیں پیپسی اور کوکا کولا جیسے مشروبات اکثر بھارتی اسٹورز کی شیلف پر چھائے رہتے ہیں اور جب بھی نیا ایپل اسٹور کھلتا ہے یا اسٹار بکس ڈسکاﺅنٹ دیتا ہے تو لوگ قطاروں میں لگ جاتے ہیں اگرچہ ابھی تک فروخت میں کمی کے کوئی واضح آثار نہیں ہیں لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد محصول عائد کرنے کے بعد سوشل میڈیا اور عملی زندگی میں ”مقامی خریدو، امریکی چھوڑو“ کی بازگشت بڑھ رہی ہے جس سے برآمد کنندگان متاثر اور دہلی واشنگٹن تعلقات خراب ہوئے ہیں.

بھارت کی ”واﺅ اسکن سائنس“ کے شریک بانی منیش چوہدری نے لنکڈ ان پر جاری ویڈیو پیغام میں کسانوں اور اسٹارٹ اپس کی حمایت کرنے اور”میڈ ان انڈیا“ کو عالمی جنون بنانے کی اپیل کی اور جنوبی کوریا سے سبق سیکھنے پر زور دیا جہاں کے کھانے اور بیوٹی پروڈکٹس دنیا بھر میں مشہور ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہزاروں میل دور سے آنے والی مصنوعات کے لیے قطار لگائی ہے ہم نے ان برانڈز پر فخر سے خرچ کیا جو ہمارے اپنے نہیں تھے جب کہ ہمارے مقامی بنانے والے اپنے ہی ملک کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے محنت کرتے رہے.

بھارت کی ڈرائیو یو کے سی ای او رہم شاستری نے لنکڈ ان پر لکھا کہ بھارت کو اپنا مقامی ٹوئٹر‘گوگل‘یوٹیوب‘واٹس ایپ‘فیس بک بنانا چاہیے جیسے چین نے بنایا ہے واضح رہے کہ بھارتی ریٹیل کمپنیاں ملک میں اسٹار بکس جیسے غیر ملکی برانڈز کو سخت مقابلہ دیتی ہیں مگر عالمی سطح پر جگہ بنانا ان کے لیے چیلنج رہا ہے تاہم بھارتی آئی ٹی سروسز کمپنیاں جیسے ٹی سی ایس اور انفو سِس دنیا بھر میں کلائنٹس کو سافٹ ویئر حل فراہم کر کے عالمی معیشت کا اہم حصہ بن چکی ہیں.

وزیراعظم مودی نے گزشتہ روز بنگلورو میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خود انحصاری کی خصوصی اپیل کی اور کہا کہ بھارتی ٹیکنالوجی کمپنیاں دنیا کے لیے مصنوعات بناتی ہیں، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بھارت کی ضروریات کو زیادہ ترجیح دیں، تاہم انہوں نے کسی کمپنی کا نام نہیں لیا امریکا مخالف مظاہروں کے دوران ہی ٹیسلا نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اپنا دوسرا شو روم کھولا جس کی افتتاحی تقریب میں بھارتی وزارت تجارت اور امریکی سفارت خانے کے اہلکار شریک ہوئے.

مودی کی جماعت بی جے پی سے منسلک سودیشی جاگرن منچ گروپ نے بھارت کے مختلف شہروں میں چھوٹے عوامی مظاہرے کیے جن میں امریکی برانڈز کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی گروپ کے شریک کنوینر اشونی مہاجن نے بتایا کہ لوگ اب بھارتی مصنوعات کی طرف دیکھ رہے ہیں جس میں ابھی وقت لگے گا اور یہ قوم پرستی اور حب الوطنی کی پکار ہے انہوں نے واٹس ایپ پر گردش کرنے والی ایک فہرست بھی شیئر کی جس میں نہانے کے صابن، ٹوتھ پیسٹ اور کولڈ ڈرنکس کے بھارتی برانڈز درج ہیں جو غیر ملکی مصنوعات کے متبادل ہو سکتے ہیں سوشل میڈیا پر گروپ کی ایک مہم میں ”غیر ملکی فوڈ چینز کا بائیکاٹ“ کے عنوان سے گرافک شامل ہے جس میں میکڈونلڈز سمیت کئی ریستوران برانڈز کے لوگوز موجود ہیں. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی برانڈز کے بھارتی مصنوعات کے لیے

پڑھیں:

آئی سی سی نے متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کی سرزنش کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو  کی سرزنش کر دی۔

14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد بھارتی کپتان نے پریزنٹیشن میں پہلگام واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوے متنازع بیان دیا تھا۔

جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو خط لکھا  تھا اور اس میں متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی  کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے سوریا کمار یادیو آئی سی سی کے سامنے پیشی ہوئی جس میں ان کو مستقبل میں سیاسی بیان نہ دینے کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیاحت ملک کی معاشی، سماجی اور ثقافتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ایاز صادق
  • امریکا کا بھارت پر معاشی دباؤ، فارماسیوٹیکل مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف کا اعلان
  • پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟
  • آئی سی سی نے متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کی سرزنش کردی
  • بھارت،  مقامی طور پر تیار کردہ 97 تیجس لڑاکا طیاروں کے لیے سات ارب ڈالر کی منظوری
  • چین کا عظیم کارنامہ: دنیا کا بلند ترین پل 28 ستمبر سے ٹریفک کے لیے کھلے گا
  • حکومت شفافیت، وسائل کے مؤثر استعمال اور جدید ڈیٹا پر مبنی نظاموں کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ، وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ
  • کراچی میں امریکی بحری جہاز کی آمد، دو روزہ دورے کا آغاز
  • ٹرمپ کا ویزہ وار۔۔ مودی کی سفارتی شکست
  • امریکی صدر دنیا میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان، بھارت جنگ بند کرانے پر شکریہ: وزیراعظم