آسٹریلوی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد بسمہ آصف کی اردو تقریر نے سب کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں پہلی بار منتخب ہونے والی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ بسمہ آصف نے اپنی پہلی تقریر اردو زبان میں کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمانی اجلاس میں جب بسمہ آصف نے اردو زبان میں "السلام علیکم" کے ساتھ تقریر کا آغاز کیا تو ایوان میں موجود تمام اراکین نے نہ صرف توجہ سے سنا بلکہ تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔
بسمہ آصف نے جذباتی انداز میں کہا کہ میری شناخت صرف میری ذات نہیں، میری جڑیں پاکستان سے ہیں، میری زبان اردو ہے اور مجھے اپنی پنجابی ثقافت پر فخر ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان کا منتخب ہونا صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ آسٹریلیا میں بسنے والے تمام تارکین وطن کی نمائندگی ہے۔
بسمہ آصف آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوئیں البتہ ان کے والدین کا تعلق لاہور سے ہے۔ بسمہ نومبر 2024 میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں کامیاب ہو کر پارلیمنٹ کی رکن بنی ہیں۔
ان کی تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں انھیں اردو اور پنجابی زبانوں میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دنیا بھر سے پاکستانی کمیونٹی نے اس عمل کو ثقافت اور شناخت کی فتح قرار دیا۔
بسمہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد صرف قانون سازی نہیں بلکہ تارکین وطن، خاص طور پر ایشیائی پس منظر رکھنے والے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بننا ہے۔
انھوں نے اپنے خطاب میں خواتین، مسلم کمیونٹی، اور تارکین وطن کی معاشرتی شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف آسٹریلیا کے شہری نہیں، بلکہ اس کے مستقبل کے معمار بھی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ کی فیس 80 فیصد نہیں بلکہ صرف 12.5 فیصد بڑھائی گئی : ترجمان پی ایم ڈی سی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے اعلان کیا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 5 اکتوبر 2025 (بروز اتوار) کو ہوگا۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیس میں 80 فیصد اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق گزشتہ سال ایم ڈی کیٹ کی فیس 8 ہزار روپے تھی، جبکہ 2025 کے لیے یہ 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، یعنی صرف 12.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، نہ کہ 80 فیصد۔ یہ ترمیم امتحان لینے والی جامعات کی درخواست پر کی گئی، تاکہ کاغذی طباعت، سیکیورٹی اقدامات، انتظامی اخراجات اور امتحانی مراکز میں سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔
یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 روز تک مختلف اوقات میں پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ
ترجمان نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ ملک بھر میں وفاقی و صوبائی حکام کی نامزد کردہ جامعات کے ذریعے منعقد کیا جائے گا، جن میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، بولان یونیورسٹی کوئٹہ، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد، اور سعودی عرب میں قائم بین الاقوامی مرکز شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق امتحان کا یکساں نصاب پی ایم اینڈ ڈی سی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا ہے، جبکہ سوالات کا ذخیرہ (Question Bank) صوبوں کے متفقہ نصاب پر مبنی ہے۔ایم ڈی کیٹ کی آن لائن رجسٹریشن 8 اگست سے جاری ہے جو 25 اگست تک جاری رہے گی، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 1 ستمبر 2025 ہے۔ترجمان نے ہدایت کی کہ امیدوار صرف ایک امتحانی مرکز کا انتخاب کریں اور فارم میں تمام معلومات درست طور پر فراہم کریں، ورنہ درخواست مسترد کر دی جائے گی۔
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘کا انعقاد
ترجمان نے مزید بتایا کہ امتحان انگریزی زبان میں کاغذی بنیاد پر ہوگا، جس میں 180 ملٹی پل چوائس سوالات شامل ہوں گے، جن میں بائیولوجی کے 81، کیمسٹری 45، فزکس 36، انگلش 9، اور لاجیکل ریزننگ کے 9 سوالات ہوں گے۔ اس میں منفی مارکنگ نہیں ہوگی۔
مزید :