قومی دن پر احتجاج کرنا کسی محب وطن کا ایجنڈا نہیں ہوسکتا؛ عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بانی پی ٹی آئی کی جلاؤ گھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست مسترد کرچکا، پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی نہیں نکلا تھا اب بھی نہیں نکلیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 اگست کو قوم آزادی کا جشن منائے گی، فتنہ پارٹی فساد کی پلاننگ کررہی، کبھی تو حب الوطنی کا مظاہرہ کردیا کریں،اگر کوئی پاکستانیت اور انسانیت باقی ہے تو، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر قانون حرکت میں آئے گا، بہتر یہی ہے پی ٹی آئی 14 اگست کا احتجاج ملتوی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی نہیں نکلا تھا اب بھی نہیں نکلیں گے، پنجاب بانی پی ٹی آئی کی جلاؤ گھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست مسترد کرچکا۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، قومی دن پر احتجاج کرنا کسی محب وطن کا ایجنڈا نہیں ہوسکتا، بدقسمتی ہے 2014 کے دھرنوں کی پیداوار جماعت نے احتجاج اور دھرنے اپنا مشغلہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعت کے نزدیک کسی قومی دن یا مذہبی تہوار کی کوئی اہمیت نہیں۔ قیدی نمبر 420 کی ہر بات پر لبیک کہنے والا ٹولہ جہالت کے آخری درجے تک پہنچ چکا ہے۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست کو پوری قوم آپریشن بنیان و مرصوص کی کامیابی پر بھی جشن منائے گی۔ کسی فسادی ٹولے کو عوام کی خوشیاں خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی اگست کو نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل آگیا
وزیر اطلاعات پنجاب کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ آپ اتنے سیانے ہوتے تو آج پنجاب میں آپ کی یہ حالت نہ ہوتی، آپ کچھ کرنے لائق ہوتے تو گھروں میں بیٹھ کر ہمیں نہ بتارہے ہوتے سیلاب کہاں آنا تھا کہاں بند ٹوٹنا تھا، ایسے فیصلے حکومتیں حالات اور واقعات کے مطابق کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا۔ اپنے ردِ عمل میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑیں گے۔؟ آپ چاہتے پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے۔؟ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ گندم کا نقصان ہوا دوسری طرف کہہ رہے جو گندم ہے وہ بھی باہر بھیج دیں، ڈبویا ہے یا ڈوبا ہے اس کو سیلابی سیاست ہی کہتے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بار بار سندھ میں سیلاب آتا ہے تو آپ بار بار سندھ کو ڈبوتے ہیں۔؟ آپ سیاست کرنا نہیں چاہتے لیکن پوری پریس کانفرنس صرف اور صرف سیاست تھی اور کچھ بھی نہیں تھا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آپ نے آج تک سیلاب کے متاثرین کے لیے کیا کیا ہے۔؟ سوائے بیٹھ کر سیلابی سیاست کرنے کے اور نمبر ٹانگنے کے۔ انہوں نے کہا کہ آپ آئی ایم ایف کا بہانہ پنجاب پر لگا رہے ہیں، سندھ میں گندم خریدی۔؟ سندھ میں گندم نہ خریدنے پر کونسے رولز اپلائی ہونگے۔؟ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف بلاول بھٹو نے بھی کی، اسی لیے سندھ کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی بی آئی ایس پی ختم نہیں کرنا چاہتا، سوال یہ ہے اس کو سیلاب میں استعمال کیوں کرنا چاہتے ہیں۔؟ بی آئی ایس پی کا اپنا قانون اور طریقہ کار ہے، اس کو بار بار سیلاب میں کیوں لا رہے ہیں۔؟ اس کو سیاست ہی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اتنے سیانے ہوتے تو آج پنجاب میں آپ کی یہ حالت نہ ہوتی، آپ کچھ کرنے لائق ہوتے تو گھروں میں بیٹھ کر ہمیں نہ بتارہے ہوتے سیلاب کہاں آنا تھا کہاں بند ٹوٹنا تھا، ایسے فیصلے حکومتیں حالات اور واقعات کے مطابق کرتی ہیں۔