نئی جدید اور ہائی ٹیک صنعتوں کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کےلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر اور سابق صدر ٹیوٹا بورڈ آف مینجمنٹ فیصل آباد انجینئر عاصم منیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق نئی جدید اور ہائی ٹیک صنعتوں کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ چیئرمین ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی بریگیڈیئر محمد ساجد کھوکھر ان مقاصد کے حصول کیلئے عملی اور قابل عمل اقدامات کر ررہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے ٹیوٹا کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بارے ٹیم سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔اس ٹیم نے فیصل آباد چیمبر کا دورہ کیا اورنئے شروع کئے جانے والے کورسز کے بارے میں چیمبر کے ممبران کو آگاہ کیا۔(جاری ہے)
انجینئر عاصم منیر نے فیصل آباد کے صنعتکاروں اور چیمبر کی طرف سے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ٹیوٹا کے زیر اہتمام اواگت میں بننے والے نئے ادارہ کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کورس شروع کرنے چاہئیں۔
انہوں نے خاص طور پر ویونگ، فٹراور آرگینک ایگری کلچر کے علاوہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کی طرز پر نئے ڈپلومہ کورس شروع کرنے پر بھی زور دیا۔ اس سے قبل ٹیوٹا کی آر اینڈ ڈی ٹیم نے بتایا کہ ٹیوٹا مارکیٹ کے تقاضوں کے عین مطابق اور بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے مزید نئے کورس شروع کر ے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصل آباد
پڑھیں:
آئینی، ٹیکسز اور مالیاتی پٹیشنز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر جاری
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ آئینی پٹیشنز، ٹیکس اور مالیاتی امور سے متعلق کیسز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا۔
اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام آئینی پٹیشنز، ٹیکس و مالیاتی امور کو ڈویژن بینچ سنے گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ نیشنل جوڈیشل کمیٹی کے فیصلوں اور ہائیکورٹ رولز کے تحت کیا ہے۔