اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے شکاگو چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور چودھری نے ملاقات کی، جس میں پاک-امریکہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران نوید انور چودھری نے وزیراعظم کو امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجروں کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ تک مؤثر انداز میں متعارف کرانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی تاجر ملک کے “معاشی سفیر” ہیں۔ انہوں نے شکاگو چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

نوید انور چودھری نے زور دیا کہ “میڈ ان پاکستان” برانڈ کو عالمی سطح پر فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، تاکہ پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں اپنی مضبوط پہچان بنا سکیں۔

ملاقات میں آئی ٹی، ٹیکسٹائل، زراعت اور خدمات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آخر میں نوید انور چودھری نے وزیراعظم کا وقت دینے اور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

یہ ملاقات پاک-امریکہ تجارتی تعلقات کو ایک نئی سمت دینے کی جانب مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نوید انور چودھری نے

پڑھیں:

وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو عشائیہ، 27 ویں ترمیم کے عمل میں تعاون پر شکریہ

اسلام آ باد:

وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تعاون پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعزاز کے عشائیہ دیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جہاں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں، تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر کرنے کے لیے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ہم سب نے مل کر کوشش کی، اس حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام تمام اتحادی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کی عکاس ہے، ہم سب کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پاکستان کو شان دار مقام حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی صورت حال میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی اور ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ بلوچیستان  کی ملاقات  کیس لیس معیشت سے گورننس میں بہتر ی ‘ُ کرپشن مین کمی آئی گی  وزیراعظم 
  • رانا وحید کی کے سی سی آ ئی کے نومنتخب صدر ریحان حنیف سے ملاقات
  • وزیراعظم کا حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ، ترمیم کی منظوری پر تعاون کا شکریہ
  • وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے اعزاز کے عشائیہ، 27 ویں ترمیم میں تعاون پر شکریہ ادا کیا
  • وزیراعظم کا اتحادی سینیٹرز کو عشائیہ، 27 ویں ترمیم کے عمل میں تعاون پر شکریہ
  • وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو عشائیہ، 27 ویں ترمیم کے عمل میں تعاون پر شکریہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
  • ترک صدر کی شہباز شریف سے ملاقات، پاک افغان جنگ بندی اور غزہ میں استحکام پر زور
  • ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ،فیلڈ مارشل کی شرکت
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات