وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، جس میں ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں اور آئندہ ممکنہ ہنگامی صورتحال کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاع نظام کو فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ تعاون بڑھانے کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ وہ موسمیاتی خطرات کے پیش نظر مربوط اقدامات کریں تاکہ نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: چترال سے لاہور تک طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ صوبوں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط اور مربوط بنائیں تاکہ متاثرین کی بحالی کے کام تیز اور مؤثر انداز میں مکمل ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطرے سے دوچار علاقوں میں رہنے والے عوام کو بروقت اور مؤثر پیشگی اطلاع دی جائے تاکہ جان و مال کے نقصانات سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک وزیراعظم محمد شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک وزیراعظم محمد شہباز شریف ڈی ایم اے

پڑھیں:

وزیراعظم امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے

فوٹو: جیو نیوز/ اسکرین گریب

وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اینڈریوز ایئر بیس پہنچے تو انکا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا۔ 

وزیرِاعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔ وزیراعظم کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے۔ 

صدر ٹرمپ ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرینگے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
  • وزیر اعظم کا ویڈیو لنک پر حالیہ سیلابی صورتحال اور جاری امدادی و بحالی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس
  • امریکی صدر سے ملاقات بہت حوصلہ افزا تھی، شہباز شریف
  • شہباز شریف ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا،ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • وزیراعظم امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے
  •   عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے،وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع
  • آئی ایم ایف جائزے میں سیلاب کے اثرات کو بھی شامل کرے، قرض مسئلہ کا حل نہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید ترین متاثر: شہباز شریف