بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے انسانیت سوز المیہ قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے، جس میں اب تک 60 ہزار سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں، جن میں 18,430 بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مظالم پر عدم کارروائی بذات خود ایک سنگین جرم کے مترادف ہے۔

پریانکا گاندھی نے بھارتی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند نہ کرنا انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ ان کے بقول، مودی حکومت کی خاموشی ایک مجرمانہ بے حسی کا اظہار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی محاصرے کے باعث غذائی قلت اور ادویات کی کمی سے سینکڑوں افراد، جن میں بچے بھی شامل ہیں، موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

پریانکا گاندھی نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں تاکہ معصوم فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکیں اور انسانی بحران کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

 

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نقل مکانی کرتے فلسطینیوں پر صیہونی حملے، 59 شہید،درجنوں زخمی

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، نقل مکانی کرتے فلسطینیوں پر صیہونی حملوں میں درجنوں شہادتیں ہوگئیں
ایک طرف بمباری، دوسری طرف بند سمندر، غزہ چاروں طرف سے محصور ہو گیا، غزہ سٹی میں شدید بمباری
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، نقل مکانی کرتے فلسطینیوں پر صیہونی حملوں میں درجنوں شہادتیں ہوگئیں۔ایک طرف بمباری، دوسری طرف بند سمندر، غزہ چاروں طرف سے محصور ہو گیا، 24 گھنٹے میں 59 سے زائد فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہوئے۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کے شہریوں پر دہشت مسلط کر رہی ہے، غزہ کے ہزاروں مکین نقل مکانی پر مجبور ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں شدید بمباری، رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی بھسم کر رہے ہیں، مشعال ملک
  •  عالمی برادری لداخ، کشمیر میں مظالم کا فوری نوٹس لے،مشعال ملک
  • لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں۔مشعال ملک
  • مائیکروسافٹ نے فلسطینیوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل کی ‘اے آئی’ ٹیکنالوجی تک رسائی روک دی
  • عالمی برادری لداخ میں کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کا فوری نوٹس لے، مشعال ملک
  • مائیکروسافٹ نے فلسطینیوں کی نگرانی کیلئے اسرائیلی فوج کی اے آئی ٹیکنالوجی تک رسائی روک دی
  • مودی سرکار کی ضد نے ہزاروں سکھوں کو بابا گرونانک کی تقریبات سے دور کر دیا
  • بھارتی حکومت کا ظلم و ستم اور سفاکیت، کشمیر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا
  • نقل مکانی کرتے فلسطینیوں پر صیہونی حملے، 59 شہید،درجنوں زخمی
  • اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمبار ی اور فائرنگ:ایک ہی دن میں 63 فلسطینی شہید