مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی باعث تشویش ہے، لشکری رئیسانی
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
لشکری رئیسانی(فائل فوٹو)۔
سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی باعث تشویش ہے۔
کوئٹہ سے اپنے بیان میں لشکری رئیسانی نے مزید کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو خط تحریر کیے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں صوبے کے مفاد میں قانون سازی میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں مشترکہ قرارداد کے ذریعے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو واپس لیا گیا، ایکٹ کی واپسی سے متعلق تاحال ایگزیکٹو آرڈر کی کاپی فراہم نہیں کی گئی۔
لشکری رئیسانی کے مطابق وزیراعلیٰ کے ایگزیکٹو آرڈر کی کاپی کے حصول کیلیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بالی ووڈ کا اصل بادشاہ کون ہے؟ انوراگ کشیپ نے سوال پر خاموشی توڑ دی
معروف بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ نے آخرکار اس سوال پر خاموشی توڑ دی کہ بالی ووڈ کا اصل بادشاہ کون ہے؟ شاہ رخ خان، سلمان خان یا عامر خان؟
ایک انٹرویو میں گینگز آف واسے پور کے ڈائریکٹر نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انوراگ کشیپ نے کہا کہ شاہ رخ خان سب سے زیادہ مقبول ہیں، پھر سلمان اور اس کے بعد عامر جبکہ عامر خان سب سے محنتی اور سمجھ دار ہیں۔
انہوں نے تینوں خانز کے منفرد انداز اور خوبیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر ایک نے اپنی محنت اور شناخت سے بالی ووڈ میں ایک منفرد مقام بنایا ہے۔
انوراگ کشیپ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر فوری طور پر توجہ حاصل کر لی، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے اتفاق کیا کہ شاہ رخ خان آج بھی عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول بھارتی اسٹار ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انوراگ کشیپ نے اب تک تینوں خانز میں سے کسی کے ساتھ بطور ہدایت کار کوئی فلم نہیں بنائی، ان کی فلم سازی کا انداز ہمیشہ غیر روایتی اور جرات مندانہ رہا ہے، جو مرکزی دھارے کی فلموں سے مختلف تصور کیا جاتا ہے۔
البتہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ زویا اختر کی فلم لک بائی چانس میں ایک مختصر کردار میں نظر آ چکے ہیں۔
انوراگ کے بھائی ابھینو کشیپ نے سلمان خان کے ساتھ 2010 کی سپرہٹ فلم دبنگ ڈائریکٹ کی تھی، لیکن فلم کی غیر معمولی کامیابی کے بعد دونوں بھائیوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے جو آج تک برقرار ہیں۔