اقرار الحسن کو تیسری اہلیہ عروسہ کی کون سی عادت ناپسند ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اقرار الحسن جو پاکستان کے معروف صحافی اور ٹی وی میزبان ہیں ان شخصیات میں شامل ہیں جو اپنے پیشہ ورانہ کام کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی اور خصوصاً تین شادیوں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں وہ علی حمزہ کے پوڈکاسٹ میں مہمان بنے جہاں انہوں نے اپنی تینوں بیویوں کا ذکر کیا اور یہ بھی بتایا کہ تیسری اہلیہ عروسہ کی کون سی عادت انہیں ناپسند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرح باقی بیویوں سے دُور کیوں رہتی ہیں؟ اقرار الحسن نے اپنی تینوں بیویوں سے متعلق اہم باتیں بتادیں
اقرار الحسن نے بتایا کہ عروسہ سے ان کی سات آٹھ سال سے دوستی تھی۔ وہ بہت زندہ دل اور خوش مزاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں آج تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ وہ سادہ زیادہ ہیں یا سمجھدار۔
ان کا کہنا تھا کہ سادگی کی بات آئے تو عروسہ کو اے سی کا رموٹ تک چلانا نہیں آتا اور سمجھداری کی بات کریں تو وہ بڑے بڑے مسئلے آسانی سے سلجھا دیں گی۔ کس سے کیا ڈیل کرنا ہے، کیا جواب دینا ہے اور کتنا فاصلہ رکھنا ہے انہیں سب معلوم ہے۔
عروسہ کی ناپسندیدہ عادت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اقرار نے بتایا کہ وہ کہتی ہیں کہ میں آپ کا موڈ دیکھ کر بات کر رہی تھی، میں سوچ رہی تھی کہ آپ کو برا تو نہیں لگ رہا تو ضرورت سے زیادہ حساس ہو کر بھی آپ تعلق کو مشکل بنا دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃ العین کا شوہر کی تیسری بیوی عروسہ کو انٹرویو، کیا اہم باتیں ہوئیں؟
ان کا کہنا تھا کہ میں آج کل ان کو یہ سمجھا رہا ہوتا ہوں کہ شوہروں کی اتنی پرواہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب مجھے کچھ برا لگے گا تو میں بتا دوں گا۔ اب ہر چیز کرنے سے پہلے میری طرف دیکھیں کہ میرا موڈ کیسا ہے تو یہ اچھا نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقرار الحسن اقرار الحسن شادیاں عروسہ اقرار فرح اقرار قرۃ العین اقرار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقرار الحسن اقرار الحسن شادیاں قرۃ العین اقرار اقرار الحسن بتایا کہ
پڑھیں:
انڈسٹری میں بہت سے مرد حضرات نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی: عائشہ عمر کا انکشاف
پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد بہت سے لوگ اپنی حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کرتے تھے۔حال ہی میں اداکارہ اور پروڈیوسر عائشہ عمر ایک کامیڈی شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے انہیں متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایک چیلنجنگ دور تھا۔انہوں نے بتایا کہ اکثر لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے کیونکہ ایک تو انکی عمر کم تھی، دوسرا یہ کہ وہ بے حد کھلنڈری سی لڑکی کے طور پر نظر آتی تھیں۔عائشہ عمر کا کہناتھا کہ بہت سارے مرد حضرات حدیں کراس کرنے کی کوشش کرتے تھے اور اس دوران مجھے خود کو مضبوط ظاہر کرنا پڑتا تھا تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں کمزور ہوں۔ اسی لیے میں نے ایک نان سینس رویہ اپنا لیا تاکہ لوگ مجھے سنجیدگی سے لیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں اور اکیلے زندگی گزارنے لگیں تو یہ طرز عمل اور بھی ضروری ہوگیا کیونکہ اکیلی لڑکی کو اکثر کمزور سمجھا جاتا ہے، اس لیے مجھے اور زیادہ سخت رویہ اپنانا پڑا۔عائشہ عمر نے شو میں گفتگو کے دوران کیریئر میں ہونے والی چند غلطیوں کا بھی اعتراف کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں کچھ ایسے ایوارڈ شوز کیے جن کی مکمل ادائیگی آج تک نہیں ہو سکی۔