ڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک، زیف فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا 28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچزکو غیر معیاری قرار دیدیا گیا ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
ڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک، زیف فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا 28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچزکو غیر معیاری قرار دیدیا گیا ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک، زیف فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا 28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچزکو غیر معیاری قرار دیدیا گیا ۔
اس حوالے سے جاری مراسلے کے مطابق زیف فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچ معیاری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی رپورٹ میں زیف فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا 28ایف ٹیبلٹ کے11 بیچ کے نمونوں کو غیرمعیاری قرار دیا گیا ہے ، جس کے بعد فوری طور پرفاملا 28ایف ٹیبلٹ کو مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق زیف فارما سوٹیکلز کی دوائی فاملا28ایف ٹیبلٹ کے جن بیچز کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے ان میں کے 217،کے 177،کے 207،کے 203،کے 184،کے 190،کے 191،کے 182،کے 199،کے 205 اور کے 204 شامل ہیں ۔اتھارٹی نے متعلقہ اداروں، ہسپتالوں اور فارمیسیز کو ہدایت کی ہے کہ ان بیچ نمبرز کی نشاندہی کرکے فوری کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ممکنہ صحت کے خطرات سے بچایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں، محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں، محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت سلب کرنے والے سابق گورنر ستیہ پال ملک چل بسے وزیر اعلی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا، اب یہ اچھے بچے بن گئے ہیں،فیصل کریم کنڈی نااہلی ریفرنس، عمر ایوب کی عدم پیشی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات، 500روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیر معیاری قرار سب نیوز
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔