نیوزی لینڈ میں یوم آزادی کی تقریب، کیوی وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز

آکلینڈ(سب نیوز )نیوزی لینڈ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان کو 79 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور پاکستانی برادری کی نیوزی لینڈ کی ترقی میں خدمات کو سراہا۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پاکستان کے یوِ آزادی کی شان دار تقریب میں وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے شرکت کی

، اس موقع پر وزیر برائے ایتھنک کمیونٹیز مارک مچل، قائدِ حزب اختلاف اور سابق وزیرِاعظم کرس ہپکنز، نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد اور دیگر متعدداراکینِ پارلیمان بھی موجود تھے۔تقریب میں شریک تقریبا ایک ہزار کیوی پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے پاکستان کو 78ویں جشن آزادی پر مبارک باد پیش کی اور خطاب میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان طویل عرصے سے قائم مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے کیوی پاکستانی برادری کی نیوزی لینڈ کی ترقی میں خدمات کو سراہا۔قائدِ حزبِ اختلاف اور سابق وزیرِاعظم کرس ہپکنز نے بھی اپنے خطاب میں کیوی پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات کی مضبوطی کو سراہا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی قیادت کی موجودگی میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد نے پرچم کشائی کی اور وزیراعظم سمیت دیگر معزز مہمانوں کو اجرک کے روایتی تحائف پیش کیے۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کے صدر ڈاکٹر آصف خان نے اپنے خطاب میں تنظیم کی اہم سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں کا ذکر کیا اور دونوں حکومتوں سے باہمی مفاد کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے پر زور دیا۔تقریب میں پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ مشاعرے، ثقافتی پروگرام، ویڈیو نمائشیں اور ملی اور حب الوطنی کے نغمے بھی شامل تھے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کی نئی انٹرایکٹو ویب سائٹ کا بھی اجرا کیا گیا، اس موقع پر نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم کی پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کو پاکستان کے خصوصی خیرسگالی کے پیغام کے طور پر دیکھا گیا۔ آکلینڈ میں منعقدہ یہ تقریب پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ نے پاکستان ہائی کمیشن، نیوزی لینڈ کی وزارت برائے ایتھنک کمیونٹیز اور آکلینڈ میں مقیم متعدد پاکستانی کاروباری اداروں کے تعاون سے منعقد کی اور یہ تقریب ان متعدد اعلی سطح کے پروگرامز کا حصہ تھی جو پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے سیمنٹ کی طلب اور قیمت میں کمی تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے سیمنٹ کی طلب اور قیمت میں کمی مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا چینی درآمد کرنے کیلئے کم بولی کی پیشکش مسترد، مہنگی پیش کش قبول کرلی گئی نیتن یاہو دنیا کے لیے ایک “مسئلہ” بن چکے ہیں، ڈنمارک کا پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ ٹرمپ پیوٹن اور یوکرینی صدر کو ایک میز پر بٹھانے کے لیے سرگرم سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26: پرفارمنس پر فیصلہ، کئی کرکٹرز فارغ، نئے ناموں کی انٹری متوقع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ میں آزادی کی تقریب یوم آزادی

پڑھیں:

مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور فن لینڈ میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور مکمل
  • لیاقت علی سلطان اور کرسٹوفر گیرسٹین نوجوانوں کو امریکا میں معدنیات کے شعبے میں تربیت دینے کے معاہدے پر دستخط کررہے ہیں،حنیف گوہر بھی موجود ہیں
  • کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے،وزیراعظم آزادکشمیر
  • نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر کی تقریب حلف برداری آج ہوگی
  • نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کی حلف برداری کی تقریب کا باقاعدہ شیڈول جاری
  • نومنتخب وزیر اعظم کی حلف برداری ؛ تقریب کے انتظامات مکمل
  • مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز
  • پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، آصف زرداری
  • پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے: صدرِ مملکت