اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
(جاری ہے)
لندن میں اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنماؤں اور برٹش پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔ اسحاق ڈار برطانوی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسحاق ڈار کریں گے
پڑھیں:
لاہور : الیکٹرک بسوں کا نیامنصوبہ، افتتاح کل ہوگا
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی طرف سے مزید چالیس الیکٹرک بسیں صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔
وزیراعلی پنجاب 3 اکتوبر کو الیکٹرک بسوں کے نئے فلیٹ کا افتتاح کریں گی، تین اکتوبر کو افتتاح کے بعد لاہور میں کل الیکٹرک بسوں کی تعداد 67 ہوجائے گی۔
شہر لاہور میں مزید 40 بسیں شامل کرنے کے بعد روٹ کی ازسر نو تشکیل دی جائے گی، پروجیکٹ کے تحت لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسوں کا سفر نیا شروع ہوگا۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، بسوں میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس، اور خصوصی افراد کے لیے ریمپ کی سہولت دی گئی۔
مخصوص نشستیں، خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن اور ہراسیت سے بچاؤ کے لیے کیمرے بھی نصب کیے گئے،ان بسوں میں روزانہ تقریباً 43000 مسافر ان سے مستفید ہوں گے۔
کرایہ کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل والٹ اور کارڈز کا استعمال کیا جائے گا، ایک ایپ کے ذریعے بس کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی