اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے: ترجمان دفترخارجہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ لندن میں اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیرخارجہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنماؤں اور برٹش پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔ اسحاق ڈار برطانوی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :