چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO) کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ-2 وائس ایڈمرل عبد الصمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ وائس ایڈمرل عبد الصمد نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گیں، یہ پراجیکٹ یقینی طور پر پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کئے تھے، معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں اور 4 کراچی شپ یارڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تعمیر کی جائیں گی۔ یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی جس سے دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نائجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، 25 طالبات اغوا، وائس پرنسپل ہلاک
نائجیریا کی ریاست کیبّی میں سرکاری گرلز اسکول پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے وائس پرنسپل کو قتل اور 25 طالبات کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریبا 4 بجے پیش آیا جب حملہ آور بھاری اسلحے سے لیس ہو کر اسکول میں داخل ہوئے۔ حملہ آوروں نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا، پھر دیوار پھلانگ کر ہاسٹل میں داخل ہوئے اور طالبات کو زبردستی لے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا نے صدر ٹرمپ کے ناقد نوبیل انعام یافتہ نائجیرین ادیب کا ویزا منسوخ کردیا
اس دوران وائس پرنسپل حسن یعقوب مکُکو مزاحمت کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور ملازم زخمی ہوا۔ حکام کے مطابق اضافی پولیس یونٹس، فوج اور مقامی رضاکار فورسز کو اردگرد کے علاقوں اور جنگلات میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔
نائجیریا کے شمال مغربی علاقوں میں بڑے پیمانے پر اغوا اور تاوان کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس سے قبل 2014 میں شمال مشرقی شہر چیبوک سے بوکو حرام نے 270 سے زائد طالبات کو اغوا کیا تھا، جن میں سے کئی آج تک واپس نہیں لوٹ سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: خضدار میں سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں پر مسلح افراد کا حملہ، 13 مزدور اغوا
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود سیکیورٹی صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور اسکولز، گاؤں اور شاہراہیں مسلح گینگز کے نشانے پر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول حملہ اغوا نائجیریا