آسٹران کالج سکیم تھری کیمپس میں 78 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریبات
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد:آسٹران کالج سکیم تھری کیمپس میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پرجوش تقریب منعقد کی گئی، جس میں طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور اپنے وطن سے محبت اور جذبہ حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے کی خوبصورت دھن سے ہوا، جس کے بعد طلباء و طالبات نے تحریکِ آزادی کے عظیم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ طلباء نے ملی نغمے گائے اور جذباتی تقریریں پیش کیں، جن میں پاکستان کی آزادی اور قربانیوں کی داستانیں سنائی گئیں، جس سے شرکاء کے دلوں میں وطن کے لیے محبت اور فخر کی لہر دوڑ گئی۔
یوم آزادی کے موقع پر شجر کاری کی سرگرمی بھی منعقد کی گئی، جس کے دوران طلباء و طالبات نے درخت لگائے اور ماحول کی حفاظت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر طلباء نے ایک موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی، جس میں شریک نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر کالج انتظامیہ نے طلباء کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف طلباء میں حب الوطنی کے جذبات کو پروان چڑھاتی ہیں بلکہ انہیں قومی شعور اور ذمہ داری کا احساس بھی دلاتی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جشن آزادی پاکستان،برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا
ویب ڈیسک : جشن آزادی پاکستان کے موقع پر برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا۔
یادگار موقع پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور دیگرممالک کے شہری باہر نکل آئے ،متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے۔
بچوں نے قومی پرچم کی مناسبت سے کپڑے پہنے ہوئے تھے، خواتین نے بھی سبز اور سفید چوڑیاں پہنیں اور مردوں نے قومی پرچم لہرائے۔ آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوا۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
اس موقع پر دبئی کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ قومی ترانوں کی دھن نے سماں باندھ دیا ۔