رانا ثنا اللہ کی دانش الہٰی کو بوسٹن میراتھون میں عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکلباد
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستانی ایتھلیٹ دانش الہٰی کو بوسٹن میراتھون میں شلوار قمیض میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ہے۔
دانش الہٰی نے 3 گھنٹے 26 منٹ میں قومی لباس میں میراتھون مکمل کرکے تیز ترین وقت کا ریکارڈ بنایا تھا۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا االلہ نے دانش الہیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر ملک میں اسپورٹس کی ترقی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئنز ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، کھلاڑیوں کی تربیت اور اور ویلفیئر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
دریں اثنا وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے دانش الہٰی کو ان کے شاندار کارنامے پر یادگاری سووینیئر پیش کیا اور کہا کہ دانش نے بین الاقوامی طور پاکستان کا نام اونچا کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
اس موقع پر دانش الہیٰ نے اسلام آباد کالج فار گرلز میں پیڈل ٹینس کورٹس کے لیے تعاون کا بھی اعلان کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دانش الہ ی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔