اسلام آباد سے کراچی جانیوالی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث طیارہ گراؤنڈ کردیا گیا۔
واقعے کے بعد کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے روانگی روک کر طیارے کو ٹیکسی وے پر موڑ دیا، پرندہ ٹکرانے سے ایئر بس اے 320 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا، معائنہ جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے کی انسپیکشن اور کلیئرنس میں 8 گھنٹے سے زائد وقت درکار ہے، اچانک روانگی روکے جانے سے طیارے میں گھٹن ہوگئی، جس سے مسافر پریشان ہوگئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔