ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق واقعہ رن وے پر پیش آیا، جہاں پائلٹ نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر روک لیا اور ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز اس وقت معمولی حادثے سے بال بال بچ گئی جب ٹیک آف کے دوران ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا۔ ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق  واقعہ رن وے پر پیش آیا، جہاں پائلٹ نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر روک لیا اور ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے فوری بعد انجینئرنگ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور طیارے کا مکمل معائنہ کیا۔ معائنے کے بعد طیارے کو کلیئرنس دی گئی، جس کے بعد اسے معمول کے مطابق کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا، ایئرپورٹ پر پرندوں کی موجودگی کے حوالے سے احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ