کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران معتدل شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا کہ آج شہر میں مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مون سون ہوائیں جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ تھرپارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں آج سے 5 جولائی تک بارش ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کراچی میں کا امکان بتایا کہ
پڑھیں:
لاہور، گرج چمک اور تیز ٹھنڈی ہوا نے موسم خوشگوار بنا دیا
فائل فوٹولاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ٹھنڈی ہوا نے موسم خوشگوار بنا دیا۔
کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔
استور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، استور کے بالائی علاقوں چلم، شیر قلی سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔