پاکستان میں جیسے ہی گرمیوں کا آغاز ہوتا ہے ہر گھر میں سب سے زیادہ فکر کے باعث بجلی کے بھاری بھرکم بل ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ متبادل ذرائع خصوصاً سولر سسٹمز کی جانب متوجہ ہوتے ہیں۔ تاہم جب بات فلیٹس میں رہنے والوں کی ہو تو مسئلہ صرف لاگت کا نہیں بلکہ تنصیب کے عملی طریقہ کار کا بھی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز پر 10 فیصد ٹیکس، اب فی واٹ سولر پینل کی قیمت کیا ہوگی؟

فلیٹس میں انفرادی چھت کی عدم دستیابی کی وجہ سے اکثر مکین اس سوال سے دوچار ہوتے ہیں۔ کہ ہم سولر پینل لگوائیں تو کہاں اور کیسے؟

واضح رہے کہ پاکستان کے بیشتر فلیٹس 2 یا 3 بیڈ رومز پر مشتمل ہوتے ہیں جہاں عام طور پر 5 لائٹس، 3 سے 4 پنکھے اور ایک انورٹر اے سی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے سولر سسٹم کتنی لاگت میں ممکن ہے؟

وی نیوز نے اس حوالے سے سولر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ ماہرین سے بات کی تاکہ فلیٹس میں رہنے والے افراد کی مشکلات کا حقیقت پسندانہ حل تلاش کیا جا سکے۔

جینیسس پاور سولیوشنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینیئر نور بادشاہ کہنا ہے کہ فلیٹس میں سولر پینل لگانے کے لیے سب سے اہم چیز چھت کی دستیابی ہے۔ اگر فلیٹ کی مشترکہ چھت تک رسائی ممکن ہو اور وہاں دھوپ کی مناسب مقدار پہنچتی ہو تو تقریباً 2.

5 کلو واٹ کا سولر سسٹم لگایا جا سکتا ہے۔ جس میں 5 لائٹس، 3 پنکھے اور ایک ٹن کا انورٹر اے سی چلایا جا سکتا ہے اور 2.5 کلو واٹ کا سولر پینل سسٹم 2 سے 3 بیڈ رومز والے فلیٹس کے لیے کافی ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے: ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، سولر پینلز اڑ گئے، پنجاب میں 10 افراد جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ یہ آن گرڈ سسٹم ہے جس میں دن میں سولر بجلی جبکہ رات کو واپڈا کی بجلی استعمال ہوتی ہے۔ اس حساب سے 2.5 کلو واٹ کے سولر سسٹم پر تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار سے 3 لاکھ 80 ہزار تک خرچ آئے گا۔

سولر کنسلٹنٹ عدنان زاہد کے مطابق کچھ فلیٹس میں سولر سسٹم لگاتے وقت نیٹ میٹرنگ عموماً ممکن نہیں ہوتی کیونکہ بجلی کا کنکشن انفرادی نہیں بلکہ مشترکہ ہوتا ہے۔ اس لیے اس طرح کے کیس میں زیادہ بہتر ہے کہ آف گرڈ (بیٹری بیسڈ) سسٹم لگایا جائے تاکہ دن اور رات دونوں وقت بجلی کا استعمال ممکن ہو۔ 5 لائٹس، 3 پنکھے اور ایک ٹن انورٹر اے سی ( دن میں جب سورج ہو) اس کے علاوہ معمولی موبائل چارجنگ یا پھر ٹی وی۔ اس طرح کے سسٹم پر تقریباً 4 لاکھ 20 ہزار سے 5 لاکھ 70 ہزار تک خرچ آئے گا۔

عدنان ذاہد کا کہنا تھا کہ اس کی بالکل ایکوریٹ قیمت کا اندازہ بیٹری اور سولر پینلز کے برانڈ، قسم اور کوالٹی پر منحصر ہوتا ہے۔

آلٹرنیٹیو الیکٹرک سلیوشنز کے سی ای او انجینیئر محمد حمزہ رفیع کا کہنا تھا کہ ایسے فلیٹس جہاں چھت دستیاب نہیں، وہاں بالکونی یا دیواروں پر wall-mounted سولر پینلز لگائے جا سکتے ہیں مگر اس سے توانائی کی مقدار محدود ہوگی۔ ان کے مطابق اگر صرف بنیادی لائٹس اور پنکھے چلانے ہیں تو 800 واٹ سے ایک کلو واٹ کا سسٹم کافی ہے جس کی لاگت تقریباً 2 سے 3 لاکھ کے درمیان آتی ہے۔

مزید پڑھیں: نئی سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی تیار، جلد اعلان ہوگا: وزیر توانائی لغاری

ان کا کہنا تھا کہ فلیٹس میں سولر تنصیب ممکن تو ہے مگر کئی تکنیکی اور اجازت ناموں کے مسائل ہوتے ہیں۔ مناسب پلاننگ اور ماہرین کی رہنمائی کے ساتھ اسے مؤثر انداز میں لگایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سولر پینل سولر پینل کیسے لگائیں فلیٹس میں سولر پینل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سولر پینل سولر پینل کیسے لگائیں سولر پینلز سولر پینل سولر سسٹم ہوتے ہیں ہوتا ہے کلو واٹ کے لیے

پڑھیں:

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے 14 پیسے کمی، لائف لائن صارفین ریلیف سے محروم

نیپرا کے فیصلہ کے مطابق نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ پر 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ پر 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ جبکہ 201 سے 300 یونٹ پر 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے ہیں، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے ٹی او یو نان پروٹیکٹڈ صارفین 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اوسط ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ جاری کر دیا تاہم لائف لائن صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے، فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخ 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ جبکہ 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 13 روپے 01 پیسہ فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ پر 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ پر 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ جبکہ 201 سے 300 یونٹ پر 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے ہیں، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے ٹی او یو نان پروٹیکٹڈ صارفین 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 45 روپے 43 پیسے فی یونٹ، جنرل سروسز صارفین کے لیے 43 روپے 17 پیسے فی یونٹ، صنعتی صارفین کے لیے 33 روپے 48 پیسے فی یونٹ، زرعی صارفین کے لیے 30 روپے 75 پیسے فی یونٹ اور بلک صارفین کے لیے 41 روپے 76 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ نیپرا کے مطابق قیمتوں میں کمی کا مقصد صارفین کو ریلیف دینا ہے تاہم لائف لائن صارفین کی کیٹیگری اس فیصلے کے دائرہ کار میں نہیں آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • غریبوں کو بجلی کی سبسڈی میں کٹوتیوں سے بچانے کے لیے سماجی تحفظ کو بڑھانا ضروری ہے.ویلتھ پاک
  • بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے 14 پیسے کمی، لائف لائن صارفین ریلیف سے محروم
  • نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپیہ 14پیسے کمی  کی منظوری دیدی
  • ڈراؤنے خواب عمر گھٹا سکتے ہیں، بچنا ممکن مگر کیسے؟
  • کراچی میں مون سون کا سسٹم کمزور، اب شہر میں بارشیں کب متوقع ہیں؟
  • برطانوی شہری کے دبئی میں کھونے والے ائیر پوڈز جہلم پولیس نے کیسے ڈھونڈے؟ دلچسپ کہانی جانیے
  • کراچی: خاتون ٹک ٹاکرز نے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر سے 13 کروڑ کی ڈکیتی کیسے کی؟
  • ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ کیسے استعمال کریں، صارفین کو کیا فائدہ حاصل ہوگا؟
  • بجلی صارفین اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ سے استفادہ کب اور کیسے کرسکیں گے؟