فائل فوٹو

جعفر ایکسپریس ایک دن معطل رہنے کے بعد آج کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج شام شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔ 

جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات پر ایک روز کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔

ریلوے حکام  کے مطابق بولان میل کل ہفتہ کے روز کراچی کے لئے اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس کے مطابق

پڑھیں:

ڈی آئی خان؛ مسلح افراد کے حملے میں 2 ایکسائز اہل کار جاں بحق، شہری زخمی

ڈی آئی خان:

ایکسائز اہل کاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں 2 اہل کار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ایکسائز اہل کار درابن بائی پاس پر ناشتہ کر رہے تھے۔ حملے میں ہوٹل کا مالک ہاشم بھی زخمی ہوا۔  ایکسائز اہل کاروں کو تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی  اور شواہد اکٹھے کرکے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پشاور میں آئی ای ڈی دھماکا

دوسری جانب  آج صبح پشاور میں سڑک کنارے آئی ای ڈی بم دھماکے کے بعد مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ناصر باغ سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی انکوائری مکمل، وزیر ریلوے کو ارسال
  • زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے دو وکلا سمیت تین زخمی
  • جعفر ایکسپریس کی سروس بحال، کوئٹہ سے پشاور روانہ
  • ڈی آئی خان؛ مسلح افراد کے حملے میں 2 ایکسائز اہل کار جاں بحق، شہری زخمی
  • جعفر ایکسپریس کی سروس بحالی کے بعد کوئٹہ سے پشاور روانہ
  • کوئٹہ میں 15 اگست کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ
  •  پاکستان ریلوے کی ناقص کارکردگی، تیزگام ایکسپریس کا انجن فیل، مسافر پریشان
  • پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہونگے