Jasarat News:
2025-07-02@13:32:24 GMT

یو ایس اے کرکٹ، بے ضابطگیوں کے سبب معطلی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کی جانب سے یو ایس اے کرکٹ کو بے ضابطگیوں کی وجہ سے معطل کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک برس قبل جولائی میں ہی گورننس میں بہتری کے لیے 12 ماہ کا دیا گیا نوٹس ختم ہو رہا ہے۔نوٹس میں امریکی باڈی کو اندورنی نظام میں بہتری، معاملات میں شفافیت، آپریشنل مینجمنٹ اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔اس مقصد کے لیے تشکیل شدہ نارملائزیشن کمیٹی کو یوایس اے کرکٹ میں استحکام کا ٹاسک دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 12 ماہ میں معمولی بہتری آئی جس سے آئی سی سی مطمئن نہیں، امریکی کرکٹ بورڈ کو معطل کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تالاب میں نہاتے ہوئے 2 پچیاں ڈوب کر جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاڑکانہ: تالاب میں نہاتے ہوئے دو کمسن بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

افسوسناک واقعہ قبوسعید خان کے علاقے میں پیش آیا جہاں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے دو کمسن بچیاں تالاب میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلی گئیں جس کے باعث دونوں بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

جاں بحق بچیوں میں 10 سالہ فاطمہ اور 12 سالہ خالہ زاد بہن گوری شامل ہیں، اہل علاقہ نے دونوں بچیوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر منقتل کردیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
  • انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
  • پنجاب اسمبلی‘ معطل اپوزیشن ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلیے قانونی کارروائی شروع
  • پبن پولیس کی کارروائی میں منشیات سپلائر گرفتار، چرس برآمد
  • جیکب آباد،سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ
  • ایس ایس پی ٹھٹھہ کا میڈیا پر وائرل فائرنگ واقعے کانوٹس ،افسران معطل
  • حسین بخش بلوچ کی سزا کالعدم
  • سندھ بینک کا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلیے پی ٹی سی ایل سے اشتراک
  • تالاب میں نہاتے ہوئے 2 پچیاں ڈوب کر جاں بحق