اسلام آباد پولیس؛ ثنا یوسف قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ثنا یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسز کا سراغ لگانے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کو سراہا ۔
وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ، ایس پی سٹی سلیمان ظفر، ایس پی صدر کاظم نقوی، اے ایس پی علی رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس مہدی ڈی ایس پی سلیمان شاہ ، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن ٹیمز کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور شاباش دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ویل ڈن اسلام آباد پولیس، آپ کی کارکردگی پر فخر ہے۔ اسلام آباد پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل و ہائی پروفائل کیسز کو حل کیا۔
انہوں نے کہا کہ سردار فہیم قتل کیس کو حل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس کا استعمال قابل تحسین ہے۔ اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پرو فائل کیسز کو انتہائی قلیل مدت میں حل کیا ہے۔ شاندار کارکردگی پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق اور انکی پوری ٹیم خصوصی داد کی مستحق ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اسلام آباد پولیس اسی جانفشانی اور جذبے سے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنا کام جاری رکھے گی۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے انویسٹی گیشن ٹیم کے کانسٹیبل رانا وسیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی خصوصی تعریف کی۔
انہوں نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو 21 سال سے کانسٹیبل کے عہدے پر کام کرنے والے رانا وسیم کو قواعد و ضوابط کے تحت ترقی دینے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی وزیر داخلہ کے ساتھ موجود تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی جی اسلام آباد پولیس پولیس نے ایس پی
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ اختتام پذیر
سٹی 42: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ اختتام پذیر ہوگیا
مرکزی جلوس چہلم سید الشہداء ع امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو میں اختتام پذیر ہوا،جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشری میں اختتام پذیر ہوا،بعد از نماز ظہرین برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں عزادارانِ امام حسینؑ کی بڑی تعداد کی شرکت کی
دن بھر عزاداران کے مختلف حلقے سینہ کوبی اور نوحے خانی میں مصروف رہے،جلوس کے روایتی راستوں پر جگہ جگہ سبیل اور نیاز کا انتظام موجود تھا،عزاداران امام حسین ع نے میلوڈی کے شہداء چوک میں نماز مغربین ادا کی
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
حلوس اپنے رواہتی راستوں جی سکس ون ٹو, نیو آبپارہ, میلوًڈی, پولی کلینک سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ اثبا عشری میں اختتام پذیر ہوا