Jang News:
2025-08-16@18:37:08 GMT

امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی

امریکا سے پاکستان آنے والی 47 سالہ مینڈی نے اسلام قبول کرکے ساجد زیب سے شادی کرلی۔

امریکی خاتون 31 سالہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر اپردیر پہنچی، مینڈی کا اسلام قبول کرنے کے بعد نام زلیخا رکھا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے دور افتادہ علاقے عشیری درہ کی صدیقہ بانڈہ پہنچنے والی خاتون امریکا کی سول ایوی ایشن میں ملازمت کرتی ہے۔

فیس بک دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی خاتون نوجوان سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

امریکی خاتون مینڈی اپر دیر کے نوجوان ساجد خان سے ملنے پاکستان پہنچ گئی ۔ ساجد خان اور مینڈی کی دوستی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہوئی تھی۔

امریکی خاتون کی پاکستانی نوجوان کے ساتھ ایک سال سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی تھی۔

پاکستانی نوجوان ساجد زیب علاقے میں میڈیسن اسٹور چلاتا ہے، جس کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکا جانے کے لیے شادی نہیں کی بلکہ یہ ان کی سچی محبت ہے۔

امریکی خاتون کی اپردیر آمد پر خاندان والے بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں، بڑی تعداد میں علاقے سے نوجوان مبارکباد دینے کے لیے ساجد زیب کے گھر پہنچ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امریکی خاتون

پڑھیں:

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جوبائیڈن کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس

امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے جوبائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن کے بیانات پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق میلانیا کے وکیل الیخاندرو بریٹو نے 6 اگست کو ہنٹر بائیڈن اور ان کے وکیل کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو میں لگائے گئے الزامات فوری طور پر واپس لیے جائیں اور معافی مانگی جائے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج ہوگا۔

یہ دعوے ایک پروگرام کے دوران کیے گئے تھے، جس کے میزبان اینڈریو کالہان تھے۔ انٹرویو میں ہنٹر بائیڈن نے مصنف مائیکل وولف کے ایک بیان کی بنیاد پر کہا کہ میلانیا ٹرمپ کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے ذریعے ہوئی تھی۔ میلانیا کے وکلا کے مطابق یہ بات سراسر غلط ہے اور اس سے خاتونِ اول کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ خبر جسے بنیاد بنایا گیا تھا، بعد میں ڈیلی بیسٹ نے بھی حذف کردی اور معافی مانگی۔ اس کے باوجود ہنٹر بائیڈن نے ان بیانات کو آگے بڑھایا۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہنٹر بائیڈن محض شہرت حاصل کرنے کے لیے ایسے دعوے کر رہے ہیں اور ان کے پاس ان کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں۔

ذرائع کے مطابق ہنٹر بائیڈن نے نہ صرف نوٹس پر عمل کرنے سے انکار کیا بلکہ اسے ایک قریبی رپورٹر کے ذریعے میڈیا میں لیک بھی کر دیا۔ دوسری جانب میلانیا ٹرمپ کے ترجمان نے وضاحت دی ہے کہ ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی ملاقات کی اصل کہانی ان کی کتاب Melania میں درج ہے اور کسی جھوٹی بات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین وہ مجرم تھے جن پر دنیا بھر میں نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال اور انہیں بااثر شخصیات کو فراہم کرنے کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔ ایپسٹین نے امریکی جیل میں خودکشی کرلی تھی۔ ان کے کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ سمیت برطانوی شہزادہ اینڈریو کا نام بھی زیرِ بحث آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  •  ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اسلام قبول کر لیا
  • چینی درآمد کرنے کیلئے کم بولی کی پیشکش مسترد، مہنگی پیش کش قبول کرلی گئی
  • اداکار یاسر حسین نے نوجوان نسل کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا
  • امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جوبائیڈن کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس
  • یاسر حسین نے نوجوان نسل کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا
  • سابقہ اہلیہ نے بچوں کو ذبح کرکے لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی: بچوں کے باپ کا بیان
  • راولپنڈی؛ خاوند کے مبینہ تشدد سے اہلیہ کی ہلاکت، خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام
  • امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں
  • 75 سالہ شخص خاتون اے آئی کی محبت میں گرفتار، اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ
  • لوئر دیر، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری اسکول ٹیچر کو بیٹی سمیت قتل کردیا