امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی دُلہن بننے اپر دیر پہنچ گئی، شادی کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
سوشل میڈیا پر اپر دیر کے نوجوان اور ایک امریکی خاتون کے درمیان شروع ہونے والی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی، جس کے بعد 47 سالہ امریکی خاتون راسموسن طویل سفر طے کرکے اپر دیر پہنچ گئیں۔
اپر دیر کے نواحی علاقے صدیقہ بانڈہ عشیرئی درہ، جو دیر شہر سے مشرق کی سمت قریباً 50 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے، سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد کی سوشل میڈیا پر امریکی خاتون راسموسن سے تین سال قبل دوستی ہوئی تھی، وقت گزرنے کے ساتھ دونوں میں قریبی تعلق قائم ہوا اور یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔
ذرائع کے مطابق امریکی خاتون راسموسن گزشتہ روز ساجد سے ملاقات کے لیے دیر بالا پہنچ گئیں، تاہم ان کی آمد کو انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ ساجد کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ راسموسن کی آج عشیرئی درہ آمد متوقع ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
مقامی لوگوں کے مطابق ساجد زیب، تارپتار بازار میں ایک میڈیکل اسٹور چلاتا ہے اور وہ گزشتہ تین برس سے امریکی خاتون کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہے۔ ان کے درمیان قریبی تعلق کی خبریں علاقے میں زیرِ بحث رہ چکی ہیں۔
ادھر جبر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے سے آگاہ ہے اور امریکی خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی خاتون راسموسن کے پاس پاکستان کا 90 روزہ وزٹ ویزا موجود ہے، تاہم وہ تاحال ساجد کے آبائی گاؤں نہیں پہنچی ہیں اور ان کی نقل و حرکت کو جان بوجھ کر خفیہ رکھا جا رہا ہے۔
خاتون کی آمد اور ممکنہ شادی کے بارے میں علاقے میں چہ مگوئیاں زور پکڑتی جا رہی ہیں، جب کہ بعض حلقوں میں اس واقعے کو سوشل میڈیا تعلقات کے نئے رجحان کی ایک نمایاں مثال کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ مزید جانیے سیّد زاہد جان کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپر دیر امریکی خاتون آن لائن محبت پولیس دلہن سوشل میڈیا شادی کی تیاریاں وزٹ ویزا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپر دیر امریکی خاتون ا ن لائن محبت پولیس دلہن سوشل میڈیا شادی کی تیاریاں وزٹ ویزا وی نیوز امریکی خاتون راسموسن سوشل میڈیا اپر دیر
پڑھیں:
سویرا ندیم کی نئی تصاویر وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین آخر اتنے برہم کیوں ہیں ؟
ورسٹائل اداکارہ سویرا ندیم نے ڈرامہ سیریز کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئیں۔
سویرا ندیم کے حسن اور اداکاری میں گرفتار مداحوں کی تعداد کہیں زیادہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹوں پر مداحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔
تاہم اس بار سویرا ندیم کو اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ جنھوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی اداکارہ کو اوور ایڈیٹنگ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، لیکن سویرا جیسے "نیچرل ایکٹنگ کی ملکہ" کے لیے یہ خاص طور پر غیر متوقع تھا۔ مداح انہیں ہمیشہ سادگی اور شخصیت کی پختگی کی وجہ سے پسند کرتے آئے ہیں۔
سویرا ندیم نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ جس میں وہ شاندار لباس نہایت پرکشش اور باوقار لگ رہی ہیں لیکن چہرہ کچھ زیادہ ہی سِلم اور روشن ہے۔
جس سے مداحوں نے اندازہ لگا لیا کہ یہ اے آئی کی مدد سے نہایت زیادہ ایڈٹ کی گئی تصاویر ہیں جس میں فلٹر کا استعمال بھی ضرورت سے زیادہ ہے۔
تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے تبصروں کی برسات کر دی، کسی نے لکھا کہ یہ 90s والی سویرا کہاں گئی؟ جو کرش تھی ہماری، یہ تو کوئی فلٹرڈ ورژن ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں پھر اتنی ایڈیٹنگ کیوں ضرورت پیش آگئی؟
ایک صارف نے لکھا کہ ذرا کنٹرول کیجیے، آپ قدرتی طور پر خوبصورت ہیں۔
کچھ مداحوں نے مذاقاً کہا کہ "چہرے کی ایڈیٹنگ اتنی زیادہ ہے کہ پاسپورٹ آفس بھی قبول نہ کرے!"
ایک مداح نے لکھا کہ ہمیں فلٹرز سے پاک اصلی سویرا ندیم ہی عزیز ہیں۔
مداحوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سویرا جیسے باوقار فنکار فطری حسن اور خود اعتمادی کی مثال بنیں، سوشل میڈیا فلٹرز کا شکار نہ ہوں۔