مری مال روڈ پر خاتون کی پولیس سے بدتمیزی، ’پولیس بااثر خاتون کے سامنے بے بس ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
سوشل میڈیا پر مری مال روڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر نشے میں دھت ایک خاتون کو پولیس سے بدتمیزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ خاتون شراب پی کر مال روڈ پر آئی ہیں اور ٹریفک پولیس اہلکار انہیں مال روڈ پر گاڑی لے جانے سے منع کر رہا ہے جس پر وہ بدتمیزی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مری مال روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار خاتون کو گاڑی آگے لے جا کر لگانے کا کہہ رہا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ صحافی خرم اقبال نے کہا کہ مری مال روڈ پر خاتون کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے اچھے حُسن سلوک کا مظاہرہ کیا۔
مری مال روڈ پر خاتون کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے اچھے حُسن سلوک کا مظاہرہ کیا۔۔!! pic.
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 1, 2025
خواجہ یاسین عثمانی نے لکھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ نشے میں دھت خاتون کو جانے کیوں دیا گیا۔
مری مال روڈ پر نشے میں دھت خاتون کی پولیس کے ساتھ بدتمیزی۔۔۔۔
سمجھ سے باہر ہے جانے کیوں دیا گیا؟ pic.twitter.com/FQWY8Xglj1
— Khawaja Yaseen Usmani (@YaseenUSM_Offl) July 1, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ پولیس ایک بااثر خاتون کے سامنے بے بس ہے یہی کوئی غریب ہوتا تو یہ پولیس والے اسے سڑکوں پر گھسیٹتے۔
اتنی پولیس ایک بااثر خاتون کے سامنے بے بس ہے یہی کوئی غریب ہوتا تو یہ پولیس والے اسے کتوں کی طرح پر جاتے سڑکوں پر گھسیٹتے
— پینڈو_جٹ (@ArUj_Ba_Ba47) July 1, 2025
امداد علی سومرو کہتے ہیں کہ اگر خاتون بقول پولیس اہلکار شراب کے نشے میں دھت ہیں تو کم از کم ان کو گاڑی ڈرائیو کرنے سے تو زبردستی روکا جا سکتا تھا۔ پولیس نے خاتون کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دے کر خود قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
اگر خاتون بقول پولیس اہلکار شراب کے نشے میں دھت ہیں تو کم از کم ان کو گاڑی ڈرائیو کرنے سے تو زبردستی روکا جا سکتا تھا ۔۔۔۔ پولیس نے خاتون کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دے کر خود قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔۔۔ https://t.co/Y9BNhWYUIt
— Imdad Ali Soomro (@imdad_soomro) July 1, 2025
سارہ مغل نے لکھا کہ یہ پولیس کی نااہلی ہے، نشے میں دھت خاتون کو جانے کیوں دیا، ان کا زور صرف کمزوروں پر چلتا ہے۔
یہ پولیس کی نااہلی نشئی خاتون کو جانے کیوں دیا ان کا زور کمزوروں پر چلتا
— سارہ مغل (@sarahMgl2024) July 1, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹریفک پولیس مال روڈ مری نشے میں دھت خاتونذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس مال روڈ نشے میں دھت خاتون کو گاڑی ڈرائیو کرنے قانون کی خلاف ورزی مری مال روڈ پر جانے کیوں دیا پولیس اہلکار پولیس نے خاتون کو یہ پولیس خاتون کی جا سکتا
پڑھیں:
کرک پولیس کی بڑی کامیابی، کالعدم تنظیم کے اہم کارندے نے ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا
کرک پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جب کہ کالعدم تنظیم کے اہم کارندے نے ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا۔
ڈی پی او شہباز الہیٰ کی قیادت میں امن دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، خٹک اتحاد کی کوششوں سے کالعدم تنظیم کا کارندہ قومی دھارے میں واپس آگیا۔
سرینڈر ہونے والا نوجوان المعروف ساحل کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ساحل نے خٹک اتحاد کی وساطت سے پولیس اور ریاستِ پاکستان کے سامنے خود سپردگی کی۔
ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، قومی دھارے میں واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
خٹک اتحاد کے صدر الحاج مدثر ایوب نے کہا کہ مزید گمراہ نوجوان بھی سرینڈر کے لیے تیار ہیں۔
سرینڈر ہونے والے نوجوان نے انکشاف کیا کہ کالعدم تنظیم غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہی تھی، ساحل نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کو کمزور اور عوام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، ان کے مکروہ عزائم انسانیت کے تصور سے بھی گرے ہوئے ہیں، اسلام کے نام پر ورغلا کر یہ اسلام کے قلعے پاکستان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
علمائے کرام نے کہا کہ خوارج اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں، بے گناہوں کا خون بہانے والے عناصر کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، اسلام امن، محبت اور انسانیت کا دین ہے۔
کرک پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام دیگر گمراہ نوجوانوں کے لیے ایک مثبت مثال ہے، ریاستِ پاکستان ہر شہری کو اصلاح اور واپسی کا موقع فراہم کرتی ہے۔