سوشل میڈیا کا سیریل کلر، ہوش اُڑا دینے والی تفصیلات سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو میں جاپانی تاریخ کے ایک بدنام ترین مجرم تاکا ہیرو شیریشی المعروف “ٹوئٹر کلر” کو تین سال کے وقفے کے بعد سزائے موت دے دی گئی۔
یہ سزا ان جرائم کی پاداش میں دی گئی جو اس نے 2017 میں کیے تھے۔ شیریشی نے 8 خواتین اور 1 مرد کو انتہائی بے رحمی سے قتل کیا تھا۔ اس کی سفاکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹوئٹر (اب ایکس) کے ذریعے ذہنی دباؤ اور خودکشی کی خواہش رکھنے والوں کو نشانہ بناتا تھا۔
اس نے خود کو کبھی “ہینگ مین” تو کبھی “سوئسائیڈ پارٹنر” ظاہر کر کے لوگوں سے رابطہ کیا اور ملاقات کے بہانے انہیں اپنے اپارٹمنٹ میں بلا کر نشہ آور چیزیں دے کر پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ لاشوں کے ٹکڑے کر کے فریزر یا کولرز میں محفوظ کرتا اور کیمیکل اسپرے کر کے بو چھپاتا۔
اس کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب ایک مقتولہ کے بھائی نے اپنی بہن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کھنگالا، پولیس نے جعلی اکاؤنٹ بنا کر مجرم سے رابطہ کیا اور فلیٹ پر چھاپے کے دوران انسان کے اعضاء ملے۔
شیریشی نے عدالت میں اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا اور کہا کہ اس نے یہ سب مالی فائدے اور جنسی تسکین کے لیے کیا۔ آج جاپان میں اسے سزائے موت دے کر ان تمام مظلوموں کو انصاف دے دیا گیا جن کی زندگیاں اس نے چھین لیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی آرمی چیف کا ٹیلیفونک رابطہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی—فائل فوٹوزفیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کے جرأت مندانہ مؤقف کی تعریف کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے دورانِ گفتگو جنگ میں ایران کی حمایت پر پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔