اداکارائیں سرجری کرا کر چہرے ربڑ جیسے بنالیتی ہیں، توقیر ناصر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
سینئر اداکار توقیر ناصر نے موجودہ شوبز رجحانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل کی اداکارائیں خوبصورتی کے چکر میں سرجری کرا کر اپنے چہرے ربڑ جیسے بنا لیتی ہیں۔
توقیر ناصر نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستانی اداکاراؤں میں شمیم آرا اور زیبا، جب کہ بولی وُڈ اداکاراؤں میں مادھوری بہت پسند تھیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں پرانے فنکار زیادہ بہتر تھے، کیونکہ وہ اپنے کام سے زیادہ مخلص ہوتے تھے، اُن کے لیے صرف ظاہری شکل و صورت اہم نہیں ہوتی تھی، اس وقت کردار نگاری باقاعدہ اور سنجیدہ انداز میں کی جاتی تھی۔
توقیر ناصر کے مطابق، اُس وقت کے ڈراموں میں کسی کردار کے حلیے سے ہی واضح ہوجاتا تھا کہ اُس پر کیا گزر رہی ہے، جب کہ آج کل سب صرف خوبصورت نظر آنے کی دوڑ میں لگے ہوتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ آج کے ڈراموں میں ایک خاتون جو باورچی خانے میں کام کر رہی ہو، وہ بھی مکمل میک اپ میں دکھائی جاتی ہے، حتیٰ کہ سوتی ہوئی خاتون کو بھی مکمل تیار شدہ چہرے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال کی زیادہ تر ذمہ داری ہدایتکاروں پر عائد ہوتی ہے، جو اب صرف اسکرین کے پیچھے بیٹھ کر شوٹنگ دیکھتے ہیں، جب کہ پرانے دور میں ہدایتکار اداکاروں کے ساتھ ساتھ موجود رہتا تھا اور انہیں مکمل طور پر کردار میں ڈھالنے میں رہنمائی کرتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور میں اداکارائیں سرجری نہیں کرواتی تھیں، زیادہ سے زیادہ فیشل کرواتی تھیں، جب کہ آج کل کی اداکارائیں چہرے کی سرجری کرا کے اپنے خدوخال بگاڑ لیتی ہیں اور اُن کے چہرے ’ربڑ‘ جیسے ہو جاتے ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: توقیر ناصر تھا کہ
پڑھیں:
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن پریس کانفرنس کررہے ہیں‘صوبائی وزیربلدیات ناصر شاہ بھی موجودہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ