جنوبی کوریا: سابق صدر کیخلاف شمالی کوریا کو اکسانے کی تحقیقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک ) جنوبی کوریا کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر یون سک یول نے اپنے دور میںشمالی کوریا کو فوجی کارروائی پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ سال مارشل لاکی تحقیقات کرنے والی خصوصی استغاثہ ٹیم کا کہنا ہے کہ غیر ملکی جارحیت میں مدد کرنے کے شبہے میں فوجی اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے شمالی کوریا میں ڈرون حملے کا حکم دیا ہو گا تاکہ فوجی ردعمل کو بھڑکانے کی کوشش کی جائے اور مارشل لاکا جواز بنایا جا سکے۔ خصوصی استغاثہ ٹیم کے ایک رکن نے صحافیوں سے بات کی لیکن تفتیش کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ خصوصی پراسیکیوٹر نے ایک فوجی افسر کی آڈیو ریکارڈنگ حاصل کی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ سابق صدر نے کمانڈر کو یہ حکم دیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
معروف کالم نگار، شاعراور ریڈیو پاکستان کراچی اسٹیشن کے سابق ڈائریکٹر شکیل فاروقی انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف کالم نگار، شاعر اور ریڈیو پاکستان، کراچی اسٹیشن کے سابق ڈائریکٹر شکیل فاروقی کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ انہیں کیماڑی ٹاؤن کے قبرستان ’باغ اسماعیل چاولہ ‘میں سپردخاک کردیا گیا۔ شکیل فاروقی بھارت کے صوبے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبے بگرہ میں 22 فروری1939ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے سیاسیات، معاشیات اور صحافت میں ایم اے کیا۔ وہ بیک وقت تین زبانوں یعنی اردو، انگریزی اور ہندی میں شاعری کرتے تھے۔ ان کی انگریزی نظموں کا مجموعہ ’’شیڈوز‘‘ شائع ہوچکا ہے۔ ان کا حمدیہ اور نعتیہ کلام ’’عقیدت کے پھول‘‘ کے عنوان سے حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ شکیل فاروقی طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان کی ہندی سروس کے نگران بھی رہے۔ وہ1999ء سے ایک مقامی اردو روزنامے میں کالم تحریر کررہے تھے۔ کراچی کے علاوہ وہ ریڈیو پاکستان حیدرآباد اور ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے بھی اسٹیشن ڈائریکٹر رہے۔ انہوں نے کراچی میں ایف ایم 101 کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے پاک وہند کے نامور ادیبوں، شاعروں اور کھلاڑیوں کے سیکڑوں انٹرویوز بھی کیے۔ وہ معروف کالم نگار اور روزنامہ جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی کے سب سے بڑے بھائی تھے۔