لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بڑھتے ہوئے جرائم کیوجہ سے دہلی جرائم کا مرکز بن گیا، دیویندر یادو
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ امت شاہ، ریاستی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور پولیس کمشنر سمیت اعلیٰ افسران نے دہلی کی سیکورٹی کو چاق و چوبند بنانے کیلئے 2 بار میٹنگ کی لیکن لوٹ، ڈکیتی، قتل اور خواتین کیساتھ ہو رہے جرائم میں اب تک کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جرائم کے واقعات میں روز بروز ہو رہے اضافے پر کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر دیویندر یادو نے حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں روزانہ بڑھتے جرائم کے معاملوں سے بے پرواہ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اپنی 100 دنوں کی ناکامی کو بھلا چکی ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے کے بجائے اپنے محل کی تزئین میں مصروف ہیں جبکہ ان کی ناک کے نیچے لاجپت نگر میں 42 سالہ ایک خاتون اور ان کے 14 سالہ بیٹے کا قتل کر دیا گیا، جس پر دہلی حکوت خاموشی اختیار کئے ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جرائم کے اضافے کی وجہ سے دہلی جرائم کی دارالحکومت بن چکی ہے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں آئے دن آبروریزی اور خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملات بڑھتے جا رہے ہیں۔
کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، ریاستی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور پولیس کمشنر سمیت اعلیٰ افسران نے دہلی کی سیکورٹی کو چاق و چوبند بنانے کے لئے 2 بار میٹنگ کی لیکن لوٹ، ڈکیتی، قتل اور خواتین کے ساتھ ہو رہے جرائم میں اب تک کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا بھارتی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کی میٹنگیں صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ مرکز اور دہلی میں بی جے پی کی حکومت ہے تب حفاظتی انتظامات کو درست کر کے پولیس کی نگرانی بڑھانے میں کوئی پہل کیوں نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو بیان بازی اور رسمی کارروائیوں کے بجائے عملی کارروائی کرتے ہوئے دہلی کے لاء اینڈ آرڈر کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر دہلی میں
پڑھیں:
بجٹ کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی قوم پر پیٹرول بم گرادیا ،رفیق منصوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری ، نائب امرا سید ارشاد ظفر بخاری ، ظہیر الدین جتوئی ، جنرل سیکرٹری ارشد خاصخیلی ، جوائنٹ سیکرٹری راجا وسیم ، علیم اکرام اور عمران غوری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اچانک پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ ابھی بجٹ کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ قوم پر ایک اور پیٹرول بم گرایا گیا ہے گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بیشرمی اور بے حسی کی انتہا ہے پیٹرولیم اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا کاروباری سرگرمیاں ماند اور معیشت شدید مشکلات کا شکار ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی شاہ خرچیوں کو پورا کرنے اور آئی ایم ایف کا ایجنڈہ پورا کرنے کیلئے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے شاہی اخراجات میں کمی کرے اور وزرا ، ممبران اسمبلی اسپیکر کی تنخواہوں اور مراعات میں حالیہ اضافے کو ختم کرے، گیس و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام سکھ کا سانس لے سکے۔