سیاست دان ملک کے لیے لچک پیدا کرکے کوئی راستہ نکالیں، مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنا چاہیے، سیاست دان آپس میں بیٹھ کر مفاہمت کا راستہ نکالیں، سیاست کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاست دان ملک کے لیے لچک پیدا کر کے کوئی راستہ نکالیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنا چاہیے، سیاست دان آپس میں بیٹھ کر مفاہمت کا راستہ نکالیں، سیاست کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دان آپس کی لڑائیوں کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں، اگر چودھری نثار شہباز شریف کا اڈیالہ میں مفاہمت کا پیغام لیکر جاتے ہیں تو بہت اچھی بات ہو گی، مجھے لگ رہا ہے اس بات میں حقیقت کم اور قیاس آرائیاں زیادہ ہیں۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا ہو جائے تو بہت اچھی بات ہوگی، تمام سیاست دان ملک کے لیے لچک پیدا کرکے کوئی راستہ نکالیں، خیبرپختونخوا حکومت کو گرانا اتنا آسان نہیں ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیاست دان
پڑھیں:
سندھ حکومت نے نمبر پلیٹ کے نام پر کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، فاروق ستار
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لُوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک پولیس کو وردی کے نام پر کھلی بدمعاشی نہیں کرنے دے گی، کراچی ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کے ہاتھوں سیکڑوں شہریوں کی جان کو محفوظ نہیں بنا سکی، شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں ان مسائل کو کوئی حل کرنے والا نہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکیں موہنجوداڑو جیسی کردی ہیں اور چالان امریکا جیسے لینے کی خواہش ہے، سندھ حکومت کراچی کے شہریوں سے ٹوٹی سڑکوں سے گزرنے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کے صبر کا بند ٹوٹ گیا تو اُس سیلاب میں سب حکومتیں بہہ جائیں گی، حکومت سندھ اپنی ناقص حکمت عملی اور ظلم و ناانصافی کے سلسلوں کو بند کرے۔