خیبرپختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کی سینیٹ کی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ گیارہ نشستوں پر پولنگ اکیس جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں منعقد ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر الگ سے پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔
اس کے ساتھ ساتھ پنجاب سے سینیٹر ساجد میر کی نشست پر بھی 21 جولائی کو ہی پولنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی دو مخصوص نشستوں پر بھی الیکشن پروگرام جاری کر دیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 جولائی تک نئی ترجیحی فہرست جمع کروائیں۔
الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ اسمبلی اسپیکرز کو نوٹیفائیڈ ممبران کی حلف برداری کے لیے خطوط بھی ارسال کر دیے ہیں تاکہ انتخابی عمل بروقت اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔
5 مزیدپڑھیں:سال، 55 جنازے… لیاری کی عمارتیں موت کا سبب کیوں بن رہی ہیں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نشستوں پر
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کیجانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ جس میں بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی ہے۔ مراسلے میں سرد موسم اور امن و امان کی خراب صورتحال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی درخواست کو الیکشن کمیشن ہیڈ آفس بجھوا کر قانونی رائے طلب کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات روکنے کی کوشش کر چکی ہے۔ تاہم اس بار بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔