سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات سپیکر کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونےکی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے۔
ادھر، پاکستان تحریک انصاف کی ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ اور مرحوم ساجد میر کی خالی نشست پر انتخابات کے لیے بھی پولنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پبلک نوٹس 9 جولائی، کاغذات نامزدگی جمع کروانےکی تاریخ 10 اور 11 جولائی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔
ساجد میر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن کے مختلف مراحل الیکٹورل کالج نا مکمل ہونےکی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے، اس کا بھی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق مرحوم ساجد میر کی خالی سیٹ پر ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 15 جولائی 2025 کو جاری کریں گے جب کہ کاغذات نامزدگی 16 جولائی تک واپس لیے جاسکیں گے، پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن شیڈول جاری کر دیا، پبلک نوٹس 8 جولائی 2025 کو ریٹرننگ آفیسر جاری کریں گے۔
کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025 کو جمع کروائےجا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی اور امیدواروں کی حتمی لسٹ 24 جولائی 2025 کو جاری کی جائےگی۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی لسٹ ختم ہوچکی ہے لہذا اسے 10 جولائی تک اپنی ترجیحی لسٹ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروانی ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے 2 جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ان کی حلف برداری کے لیے بھی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو خطوط ارسال کر دیے ہیں تاکہ ممبران اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔
عمران خان نے ذہنی طور فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ جیل میں رہ لیں گے مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے، نجم سیٹھی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیڈول جاری کر دیا کاغذات نامزدگی صوبائی اسمبلی الیکشن کمیشن جولائی 2025 کو نشستوں پر کے مطابق
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے سیاستی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نگرانی اختیار مانگ لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی قوانین میں اہم ترامیم کی سفارش کرتے ہوئے جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا۔
الیکشن کمیشن نے سفارشات کا مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی ناگزیر ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مجوزہ ترامیم کا مقصد سیاسی جماعتوں کے اندراج ، انتخابی نشانات اور خواتین نمائندگی کے مسائل حل کرنا ہے جب کہ ترامیم سے انتخابی عمل زیادہ شفاف اور منظم ہوگا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری ڈھانچہ مضبوط اور خواتین کی شمولیت یقینی بنے گی، سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی شفافیت جانچنے کے لیے قانون میں کوئی شق موجود نہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 208 میں ترمیم کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں درجنوں جماعتیں ہیں مگر اندرونی جمہوری ڈھانچہ کمزور ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن افسران پر مشتمل ٹیم سیاسی جماعتوں کے انتخابات کا مشاہدہ کرے گی، کمیشن نے سالانہ رپورٹ کے ساتھ مشاہداتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تجویز دی۔