خیبر پختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی تاریخ جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کے لیے پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات اسپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے تھے۔
محترمہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام بھی جاری کر دیا گیا۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11 جولائی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔
مرحوم ساجد میر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر الیکشن کے مختلف مراحل جو کہ الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 15 جولائی 2025 کو جاری کرے گا اور کاغذات نامزدگی 16 جولائی 2025 تک واپس لیے جا سکیں گے۔ پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ ن کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن پروگرام جاری کیا گیا ہے۔ پبلک نوٹس 8 جولائی 2025 کو ریٹرننگ آفیسر جاری کرے گا۔
کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025 کو جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 24 جولائی 2025 کو جاری کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کی ترجیحی فہرست ختم ہو چکی ہے لہٰذا اسے 10 جولائی تک ریڑننگ آفیسر کے پاس جمع کروانی ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے 2جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، ان کی حلف برداری کے لیے بھی اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو خط ارسال کر دیے ہیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں اور خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی خیبر پختونخوا جولائی 2025 کو نشستوں پر جاری کی
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔