پی پی ایس سی کا مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
قیصر کھوکھر : سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن، افضال احمد نےمحکمہ ریونیو، اطلاعات و ثقافت، بلدیات، معدنیات، ہاؤسنگ، مواصلات، اور دیگر مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے 13 مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول میں لاء آفیسر کی 2 آسامیوں کے لیے 11 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
سپورٹس بورڈ پنجاب، یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ذیلی ادارے پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں ایڈمنسٹریٹر کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ معدنیات میں جیولوجسٹ کی آسامیوں کے لیے 2 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ بلدیات، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں میونسپل آفیسر (فنانس) / ڈپٹی میونسپل آفیسر / اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامیوں کے لیے 6 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی میں سب انجینئر (سول) سرگودھا زون کی 18 اسامیوں کے لیے 17 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ اقلیتی کوٹہ کی ایک آسامی موزوں امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے خالی رہی۔
محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، واسا گوجرانوالہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سول انجینئرنگ) کی 3 آسامیوں کے لیے 3 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پلاننگ / بلڈنگ کنٹرول / میٹروپولیٹن لینڈ یوز) کی 3 آسامیوں کے لیے 3 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ کلیکٹر آفس جہلم میں اسٹینوگرافر کی 10 آسامیوں میں سے 2 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ 8 آسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہ گئیں۔
ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ کلیکٹر آفس بہاولنگر میں اسٹینوگرافر کی 10 آسامیاں مشتہر کی گئیں جن میں سے ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ 9 آسامیاں موزوں امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئیں۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں کمیونیکیشن سیکیورٹی اسسٹنٹ کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی لاہور زون میں ضلعدار (سروس کوٹہ) کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ہے
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سینئر رجسٹرار گائناکالوجی کی 60 آسامیوں کے لیے 57 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ اقلیتی کوٹہ اور خصوصی افراد کوٹہ کی 3 آسامیاں خالی رہ گئیں۔
حتمی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے محکمہ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے کی ایک آسامی کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آسامیوں کے لیے ایک امیدوار کو اسامیوں کے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟