پاکستان کی چین میں منعقدہ 2025 ایس سی او فلم فیسٹیول میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
بیجنگ : 2025 شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فلم فیسٹیول چین کے شہر چھونگ چھنگ میں شروع ہوگیا۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چھونگ چھنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سکریٹری یوآن جیاجون نے فلم فیسٹیول کے افتتاح کا اعلان کیا۔ افتتاحی تقریب میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ، پاکستان کی وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی وزیر مملکت وجیہہ کمال، روس کی وزارت ثقافت کی اسٹیٹ سیکرٹری اور نائب وزیر جینا الیکسیوا اور ازبکستان کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر شکرت ریزائیف نے شرکت کی اور تقاریر کیں۔شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں متنوع تہذیبوں کی شکلیں اور وسیع ثقافتی روابطوں کے مناظرجمع ہوئے ہیں۔ ہم اس فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی فلم اور ٹیلی ویژن تعاون کا ایک ماڈل تخلیق کرنے اور اپنی “ایس سی او کہانی” بتانے کے منتظر ہیں۔پانچ روزہ فیسٹیول میں شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کی 48 فلمیں پیش کی جائیں گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فلم فیسٹیول
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے
اسلام آباد:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور امداد سمیت دیگر معاملات پر استنبول میں ہونے والے عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ایک روزہ دورے پر کل استنبول جائیں گے۔
دفترخارجہ کے مطابق استنبول اجلاس کے دوران پاکستان اس بات پر زور دے گا کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور غزہ کی تعمیر نو کو یقینی بنایا جائے۔
پاکستان اس موقع پر اس مؤقف کا اعادہ بھی کرے گا کہ عالمی برادری کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایک آزاد، قابل بقا اور مسلسل ریاست فلسطین کے قیام کو یقینی بنانا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اور جو 1967 سے قبل کی سرحدوں اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ ساتھ عرب امن منصوبے کے مطابق ہو۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس امر پر پختہ یقین رکھتا ہے اور ہمیشہ سے اس کوشش میں مصروف رہا ہے کہ فلسطینی عوام کو انصاف، امن اور عزت کے ساتھ ان کے حق خودارادیت کی تکمیل کے لیے تمام ممکنہ سفارتی و انسانی اقدامات کیے جائیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سات دیگر عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اس امن کوشش کا حصہ رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ امن معاہدہ شرم الشیخ میں طے پایا تھا۔