پاکستان کی چین میں منعقدہ 2025 ایس سی او فلم فیسٹیول میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
پاکستان کی چین میں منعقدہ 2025 ایس سی او فلم فیسٹیول میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ : 2025 شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فلم فیسٹیول چین کے شہر چھونگ چھنگ میں شروع ہوگیا۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چھونگ چھنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سکریٹری یوآن جیاجون نے فلم فیسٹیول کے افتتاح کا اعلان کیا۔
افتتاحی تقریب میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ، پاکستان کی وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی وزیر مملکت وجیہہ کمال، روس کی وزارت ثقافت کی اسٹیٹ سیکرٹری اور نائب وزیر جینا الیکسیوا اور ازبکستان کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر شکرت ریزائیف نے شرکت کی اور تقاریر کیں۔شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں متنوع تہذیبوں کی شکلیں اور وسیع ثقافتی روابطوں کے مناظرجمع ہوئے ہیں۔
ہم اس فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی فلم اور ٹیلی ویژن تعاون کا ایک ماڈل تخلیق کرنے اور اپنی “ایس سی او کہانی” بتانے کے منتظر ہیں۔پانچ روزہ فیسٹیول میں شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کی 48 فلمیں پیش کی جائیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ جدہ: آئی اے پی جے کے زیرِ اہتمام اظہارِ تشکر ویبینار،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین مانچسٹر کے علاقے بری میں امام حسینؑ کی شہادت کے موقع پر پہلا ماتمی جلوس منعقد مائیکروسافٹ نے پاکستان میں 25 سال بعد اپنے دفاتر بند کر دیے، وجہ کیا بنی؟ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلم فیسٹیول فیسٹیول میں ایس سی او
پڑھیں:
وزیرِ اعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
تصویر سوشل میڈیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے گئے، جہاں وہ اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
باکو پہنچنے پر اعلیٰ سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں خطاب بھی کریں گے اور اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔