پاکستان جونیٸر ہاکی ٹیم انڈر 18 ایشیاء کپ کیلیے چین روانہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
لاہور:
انڈر 18 ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے پاکستان جونیٸر ہاکی ٹیم چین کے لیے روانہ ہوگئی۔
انڈر 18 ایشیاء کپ چین کے شہر دازہو میں ہو رہا ہے، جونیٸر ہاکی ٹیم ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے باعث آج روانہ ہوٸی۔
پاکستان پہلا میچ پانچ جولاٸی کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ چھ جولاٸی کو سری لنکا اور تیسرا آٹھ جولاٸی کو بنگلا دیش سے کھیلے گا۔
میزبان چین سے پاکستان 9 جولاٸی کو مدمقابل ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جولاٸی کو
پڑھیں:
وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سمٹ میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ای سی او ویژن 2025 کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ای سی او رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور رابطے کے فروغ پر زور دیں گے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری