لاہور میں شیر کا شہریوں پر حملہ، ’شیر امیر لوگ رکھتے ہیں، امیروں کے لیے کونسا قانون ہے؟‘
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
سوشل میڈیا پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شیر نے شہریوں پر حملہ کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا جس کے بعد اس نے پہلے راہ گیر خاتون اور پھر دو بچوں پر حملہ کیا۔ جنہیں طبی امداد کے لیے لاہور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں شیر کا شہریوں پر حملہ ! pic.
— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) July 3, 2025
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید ردعمل دیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
صحافی خرم اقبال نے لکھا کہ قوانین کے مطابق غیر قانونی اور بلا لائسنس شیر رکھنا ناقابل ضمانت جرم ہے جس کی سزا 7 سال اور جرمانہ 50 لاکھ روپے ہے۔
لاہور کے علاقے شاہ دی کھوئی میں فارم ہائوس میں موجود شیر نے دیوار پھلانگ کر گلی میں شہریوں پر حملہ کر دیا، 2 بچے اور خاتون زخمی ہو گئی، قوانین کے مطابق غیر قانونی اور بلا لائسنس شیر رکھنا ناقابل ضمانت جرم ہے، سزا 7 سال اور جرمانہ 50 لاکھ روپے ہے۔۔!! pic.twitter.com/JC7KJYnH6g
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 4, 2025
عرفان اکبر لکھتے ہیں کہ کیا حکومت کو جنگلی جانور گھروں میں رکھنے پر ایکشن نہیں لینا چاہیے یا کسی حادثے کا انتظار ہے؟
جوہر ٹاؤن لاہور میں پالتو شیر گلی میں نکل آیا
کیا حکومت کو جنگلی جانور گھروں میں رکھنے پر ایکشن نہیں لینا چاہیئے یا کسی حادثے کا انتظار ہے ؟ pic.twitter.com/g718OY7eKv
— Irfan Akbar (@majorirfanakbar) July 4, 2025
نعیم حیدر پنجھوتھا نے لکھا کہ محکمے کدھر ہیں؟
اور محکمے کدھر ہیں ؟ https://t.co/1nxPSuhXMw
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) July 3, 2025
عمران خان نے کہا کہ شیر امیر لوگ رکھتے ہیں اور امیروں کے لیے کونسا قانون ہے اس ملک میں؟
شیر امیر لوگ رکھتے ہیں اور امیروں کے لیے کونسا قانون ہے اس ملک میں؟
— Imran Khan (@CH_Abdullah_PTI) July 4, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ گھروں میں شیر رکھنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے۔
گھروں میں شیر رکھنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے
— Abid Lodhi (@lodhikhan513) July 4, 2025
پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا جس سے شیر باہر آ گیا اور اس نے لوگوں پر حملہ شروع کر دیا۔
ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق مالک نے بغیر اجازت اور لائسنس کے شیر رکھا ہوا تھا اور واقعے کے بعد سے وہ فرار ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی اسپیشل ٹیمیں شیر کی برآمدگی اور اس کے مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب شیر کا حملہ شیر کا شہریوں پر حملہ لاہورذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شیر کا حملہ شیر کا شہریوں پر حملہ لاہور شہریوں پر حملہ گھروں میں کر دیا شیر کا کے لیے
پڑھیں:
ملازمت کیلیے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسا دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار
لاہور:شہریوں کو ملازمت کے لیے سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے اور اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی۔
ملزم کو چھاپا مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، جو شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے شہریوں کو سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دے کر 16لاکھ 65 ہزار روپے ہتھیائے ۔
ملزم عاصم طاہر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا، جسے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر لاہور ایف آئی اے سرفراز خان ورک نے اس حوالے سے کہا کہ روزگار کے جھوٹے خواب دکھا کر انسانوں کی تجارت ناقابلِ برداشت ہے۔ انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔